سرگودھا ( بیوروچیف ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر نبیل جاوید نے کہا . کہ مستحکم پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے ۔پاکستانی قوم کا ہر فرد مظلو م کشمیری بھائیو ں کے ساتھ ھے اور کشمیر کی آ زادی کے لئے ان کی اخلاقی و سفارتی امداد جا ری رکھی جاٸے گی۔شہیدوں کا خون ضرور رنگ لا ئے گا ، کشمیر کے پر امن حل کےلئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کر نے کا حق دیا جائے۔ اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثر کر دار ادا کرنا چاہیٸے ۔ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں جنا ح ہال کمپنی باغ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ، ایس پی انویسٹیگیشن اکرم خان نیازی، اے ڈی سی جی طلحہ زبیر، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عظیم شوکت اعوان، سمیت سرکاری افسران و ملازمین ، سمیت شہریو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ مضبوط پاکستان کشمیریوں کی مضبوط آواز ہے ۔ پوری قوم اپنے اندر اتحاد، اتفاق، باہمی بھاٸی چارے اور ہم آہنگی کو مستحکم بنا ئے تاکہ پاکستان کی کشمیریوں کے حق میں آواز کو تقویت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی آزادی اور ان پر ہونے والے جبر و استعداد اور ظلم و ستم کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا ہے ۔وقت نے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے دو قومی نظریہ کو ثابت کر دیا ہے ۔تقریب میں مختلف سکو لوں کے طلبہ نے ٹیبلو ز اور نغموں کے ذریعے کشمیر کے انسانی المیہ کا اظہارکیا۔تقریب کے شرکاءنے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے اہل کشمیر کے ساتھ محبت و یگانگت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی نے پاکستان کی سلامتی اور اہل کشمیر کی آزادی کےلئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔تقریب کے اختیام پر کمشنر نبیل جاوید اور ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی قیادت میں جناح ہال سے سول ہسپتال چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔

سرگودھا میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد ۔
Shares:






