کراچی :پی ایس ایل:ملتان کےسلطانزنے پشاورزلمی کو57 رنز سے شکست دے کرمسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 222 رنز بنا ئے ہیں اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے ناقابل گرفت 223 کا ہدف دیا ہے
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطان کے اوپنرز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شان دار آغاز فراہم کیا۔
شان مسعود نے 25 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کھیلی اور جب ٹیم کا اسکور 85 رنز پر پہنچا تھا تو شعیب ملک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان محمد رضوان نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
صہیب مقصود نے 127 کے اسکور تک کپتان کا ساتھ دیا اور ایک چوکا اور چھکوں کی مدد سے 27 رنز کھیل کر عثمان قادر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 222 رنز بناکر پشاور زلمی کو 223 کا ناقابل گرفت ہدف دیا ہے
خیال رہے کہ ملتان سلطانز اب تک کھیلے گئے چاروں میچوں میں کامیابی کے ساتھ 8 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر سرفہرست ہے۔پشاور زلمی کو 4 میچوں میں سے دو میں کامیابی اور دو میں ناکامی ہوئی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ مزاربانی، شاہنواز دھانی
پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان)، حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، ثاقب محمود، محمد عمر، عثمان قادر، سلمان ارشاد








