بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

0
48

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔

باغی ٹی وی : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو 260 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی-

اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

قبل ازیں کراچی بندرگاہ پر اے این ایف نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 360 کلوگرام ہیروئن شمالی آئرلینڈ (برطانیہ) اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی اتنی بھاری مقدار میں منشیات برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سینیٹری کے سامان اور پائپس کے کنٹینرز سے برآمد ہوئی کنٹینر کراچی ملیر کی ایک کمپنی کے ذریعے شمالی آئرلینڈ بھجوایا جا رہا تھا، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی-

اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

اے این ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کے عملے نے کنٹینر نمبر BEAU4987040 کو قبضے میں لے کر تلاشی لی، کنٹینر میں موجود سینٹری کے سامان کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا، دورانِ تلاشی 1200 سینیٹری پائپس مشکوک پائے گئے، اور جب ان پائپس کو چیک کیا گیا تو ہر پائپ سے 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جب کہ پائپس سے مجموعی طور پر 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

کراچی بندرگاہ پر کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے سینٹری پائپ میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار برآمد

قبل ازیں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جو 3 پاؤ سے زائد چرس اخروٹوں میں بھر کر بیرون ملک لے جارہا تھا شاہ زیب حسن نامی مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز نمبر QR 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ جارہا تھا، اور اس نے چرس اخروٹوں کے اندر مہارت سےچھپارکھی تھی-

کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

Leave a reply