عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا،شاہد خاقان

0
42

حیدر آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا-

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے اور سیاست میں فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے عوام کی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو ملک نہیں چل سکتا۔

حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ اورعالمی برادری سے تعلقات خراب ہیں ملک زوال کا شکارہے جس کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں جب بھی الیکشن کی بات آتی ہے صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ دیا جاتا ہے، غیر آئینی مداخلت ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، صدارتی نظام نہ پہلے چلا اور نہ اب چلے گا۔

خاقان عباسی نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ کم قیمت میں مکمل کیا اور بی آر ٹی منصوبہ اتنا پیسہ لگنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوا۔ پشاور کی بی آر ٹی 3 گنا زیادہ مہنگی ہے حکومت بتائے سی پیک منصوبے شروع کیوں نہیں ہوئے کراچی گرین لائن منصوبہ 3 سال پہلے مکمل ہوچکا تھا اور گرین لائن منصوبے پر بسیں سندھ حکومت کو لانی تھیں لیکن حکومت کو گرین لائن بسیں لانے میں 3 سال لگ گئے۔

وزیرخارجہ کا بیجنگ میں پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل کا افتتاح

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے دور میں دو سال بعد سی پیک معاہدہ ہوا اور منصوبے شروع ہوئے، اور اس حکومت کے ساڑھے تین سال گزر گئے لیکن سی پیک کا منصوبے شروع نہیں ہوئے، بلکہ اس دوران منظور شدہ منصوبے منسوخ ہوئے اور کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوا، حکومت نے منصوبے کیوں شروع نہیں کئے یہ جواب حکومت ہی دے گی، سی پیک 50 ارب ڈالر کی ڈویلپمنٹ کا منصوبہ ہے اورایسا موقع پاکستان میں کبھی نہیں آیا، سی پیک اہم ترین منصوبہ ہے حکومت اس پر توجہ دے، لیکن ان کے مقدر میں نہیں کہ یہ اسے مکمل کرے۔

بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں صوبوں کا حصہ دو گنا کیا تھا، پاکستان کو جوڑنے کے لیے سب سے بڑا منصوبہ موٹروے کا تھا، جتنی رقم ہمارے دور میں سندھ کو ملی اتنی کبھی نہیں ملی، سندھ کے لیے سب سے بڑا منصوبہ موٹروے کا تھا جو سکھر تک بن گیا، حیدرآباد میں بھی ماس ٹرانزٹ کی ضرورت ہے جبکہ آج سپرہائی وے کی تیسری اور چوتھی لین کی ضرورت ہے جبکہ سکھر، حیدرآباد موٹروے قانونی مسائل کے باعث مکمل نہ ہو سکا اور ساڑھے 3 سال بعد بھی سکھر حیدرآباد موٹروے شروع نہ ہوسکی جب کہ ٹینڈر بھی ہوگیا تھا، ہماری حکومت نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا-

جائیداد کا لالچ: بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والا بد بخت بیٹا گرفتار

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ گیس سندھ میں پیدا ہوتی ہے آئین میں اس کا تحفظ ہے، بدقسمتی سے سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کا شکار آج سندھ ہے، گیس کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے، گیس کی تقسیم صوبوں کے حوالے کی جائیں ورنہ خرابیاں بڑھتی جائیں گی، جہاں ووٹ کی عزت نہیں ہوگی وہاں ملک نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پیپلزپارٹی سے بات ہوتی رہتی ہے ہم اپوزیشن مقاصد کے لئے اکٹھے ہیں، پیپلزپارٹی نے خود پی ڈی ایم کو چھوڑا، کل کی ملاقات پی ڈی ایم کا اجلاس نہیں بلکہ دوجماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات تھی۔

لاہور:16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوان گرفتار

Leave a reply