لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان
نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ لتا منگیشر کے انتقال پر بھارت میں دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے دوران قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔
باغی ٹی وی : بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر آج صبح دُنیا سے کوچ کرگئیں، ’نائٹنگل آف انڈیا‘ کے نام سے جانی جانے والی، لتا منگیشکر نے اپنی سُریلی آواز میں گائے ہوئے گانوں کا ایک خزانہ چھوڑا ہے، جو 70 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے کیریئر میں گایا گیا اُن کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، لتا منگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیواجی پارک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی اس کے علاوہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی یاد میں ملک بھر میں دو روزہ قومی سوگ منایا جائےگا اور قومی پرچم بھی 6 اور 7 فروری کو سر نگوں رہے گا۔
لتا منگیشکر کے اہل خانہ کا اُن کی میّت کو دو گھنٹے کے لیے پربھو کنج، گلوکارہ کی رہائش گاہ پر لے کر جانے کا ارادہ ہے، جس کے بعد آخری رسومات سے قبل مداحوں کے لیے آخری دیدار کو ان کی میت کو شیواجی پارک لے جایا جائے گا شیواجی پارک میں گلوکارہ کی آخری رسومات مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ بھارتی وقت کے مطابق آج شام 6 بجکر 30 منٹ پر ادا کی جائیں گی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بالی ووڈ شخصیات نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے-
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ ’میں بہت دُکھی ہوں کیونکہ ہماری لتا دیدی ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں، وہ ہماری قوم میں ایک خلا چھوڑ گئی ہیں جسے پُر نہیں کیا جا سکتا۔آنے والی نسلیں انہیں بھارتی ثقافت کی ایک باوقار شخصیت کے طور پر یاد رکھیں گی، جن کی سُریلی آواز میں لوگوں کو مسحور کرنے کی بے مثال صلاحیت تھی۔
I am anguished beyond words. The kind and caring Lata Didi has left us. She leaves a void in our nation that cannot be filled. The coming generations will remember her as a stalwart of Indian culture, whose melodious voice had an unparalleled ability to mesmerise people. pic.twitter.com/MTQ6TK1mSO
— Narendra Modi (@narendramodi) February 6, 2022
مودی نے کہا کہ ’لتا دیدی کے گانوں نے طرح طرح کے جذبات کو جنم دیا، انہوں نے کئی دہائیوں تک بھارتی فلمی دنیا کی تبدیلیوں کو قریب سے دیکھا فلموں کے علاوہ، وہ ہمیشہ بھارت کی ترقی کے بارے میں پُرجوش تھیں، وہ ہمیشہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت دیکھنا چاہتی تھیں۔
Lata Didi’s songs brought out a variety of emotions. She closely witnessed the transitions of the Indian film world for decades. Beyond films, she was always passionate about India’s growth. She always wanted to see a strong and developed India. pic.twitter.com/N0chZbBcX6
— Narendra Modi (@narendramodi) February 6, 2022
بھارتی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میں اسے اپنا اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے لتا دیدی سے ہمیشہ بے پناہ پیار ملا ہے، اُن کے ساتھ میری بات چیت ناقابل فراموش رہے گی میں لتا دیدی کی موت پر اپنے ہم وطنوں کے ساتھ غمزدہ ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
I consider it my honour that I have always received immense affection from Lata Didi. My interactions with her will remain unforgettable. I grieve with my fellow Indians on the passing away of Lata Didi. Spoke to her family and expressed condolences. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 6, 2022
سلمان خان بھی سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال پر غمزدہ ہوگئے ٹوئٹر پر سلمان خان نے لتا منگیشکر کے ساتھ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کیٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر کسی ایوارڈ شو کی ہے جس میں سلمان خان اور لتا منگیشکر اسٹیج پر موجود ہیں اور گلوکارہ مائیک میں کچھ بول رہی ہیں۔
U will be missed our nightingale. But ur voice shall live with us forever … #RIPLataji pic.twitter.com/cCrNfj29dG
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) February 6, 2022
سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم سب کو ہماری لتا جی کی کمی بہت محسوس ہوگی لیکن آپ کی آواز ہمارے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گی۔
Heartbroken, but blessed to have known & loved this incredible soul…Lataji holds a place in our hearts that will never be taken by anyone else. That's how profoundly she has impacted our lives with her music.
May she rest in peace & light up the heavens with her brightness pic.twitter.com/HjgIQyE7mo— Anil Kapoor (@AnilKapoor) February 6, 2022
بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہےٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں انیل کپور نے کہا کہ ’لتا جی کی موت کی خبر سُن کر دل ٹوٹ گیا ہےلتا جی ہمارے دلوں میں ایک ایسی جگہ رکھتی ہیں جو کبھی کوئی اور نہیں لے سکتا لتا جی نے اپنی موسیقی کے ذریعے ہماری زندگیوں پر کتنا گہرا اثر ڈالا ہے۔‘
Meri Awaaz Hi Pehchaan Hain, Gar Yaad Rahe…and how can one forget such a voice!
Deeply saddened by the passing away of Lata Mangeshkar ji, my sincere condolences and prayers. Om Shanti— Akshay Kumar (@akshaykumar) February 6, 2022
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے کہا کہ ’میری آواز ہی میری پہچان، اگر یاد رہےہم لتا جی کی سُریلی آواز کو کیسے بھول سکتے ہیں لتا جی کی موت کی خبر پر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے، میں اُن کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں-
Feb 6 is a dark day for us – the legend who has given us a treasure trove of lilting songs, the Nightingale of India, Lataji, has left us to continue her divine music in heaven It is a personal loss for me as our affection & admiration for each other was mutual pic.twitter.com/zTUjlw9D7y
— Hema Malini (@dreamgirlhema) February 6, 2022
لیجنڈری اداکارہ ہیما مالنی نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ 6 فروری ہمارے لیے ایک سیاہ دن ہے – وہ لیجنڈ جس نے ہمیں گانوں کا خزانہ دیا ہے، ہندوستان کی نائٹنگیل، لتا جی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں،یہ ہمارے لیے ذاتی طور پر نقصان ہے۔ ایک دوسرے کی تعریف باہمی تھی۔
The whole world is sad , Can’t believe you have left us !!! We will miss you lata ji pray for your soul be in peace. pic.twitter.com/oWOob8pa3T
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) February 6, 2022
لیجنڈری اداکار دھرمیندر دیول نے بھی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ساری دنیا اداس ہے، یقین نہیں آتا لتا جی ہمیں چھوڑ گئیں ہیں !!! ہم آپ کو یاد کریں گے لتا جی ۔
انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’خدا خوبصورت آوازوں سے بولتا ہے آج بھارت کے لیے افسوسناک دن ہے کیونکہ ہماری شبلی اپنے فانی جسم سے رخصت ہوگئیں، لتا جی کی آواز نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا وہ اپنی موسیقی کے ذریعے ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی، ان کے خاندان، دوستوں اور مداحوں سے میں گہری تعزیت کرتی ہوں-
پرنیتی چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’میں نے بھارتی کلاسیکی موسیقی سیکھی لیکن مجھے لتا جی کے گانوں پر ریاض کرنے کی اجازت دی گئی، طالب علموں نے تجربہ کیا کہ آیا ہم وہ گانے گا سکتے ہیں جن کو لتا جی نے گنگنایا تھا لتا جی بھارت کی موسیقی کی میراث ہیں، آپ کا شکریہ لتا جی، گلوکاروں، سامعین، اور خود موسیقی کو متاثر کرنے کے لیے-
بالی ووڈ اداکارہ بھمی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’آج ایک بہت ہی افسوسناک دن ہے لتا جی کی موت ہم سب کے لیے اور ان کے مداحوں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے لیکن آپ کا تعاون ہمیشہ زندہ رہے گا۔
An icon forever. I will always savour the legacy of her songs. How fortunate were we to have grown up listening to Lataji’s songs. Om Shanti. My deepest condolences to the Mangeshkar family
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) February 6, 2022
اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں ہمیشہ لتا جی کے گانوں کی میراث کا مزہ لیتا رہوں گا، ہم کتنے خوش قسمت تھے کہ لتا جی کے گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔
Lata Mangeshkarji’s voice will always be India’s voice. Our glorious nightingale of India. Our Bharat Ratna.
Om Shanti pic.twitter.com/UIzLfDBSit
— Dia Mirza (@deespeak) February 6, 2022
دیا مرزا نے کہا کہ ’لتا منگیشکر جی کی آواز ہمیشہ بھارت کی آواز رہے گی۔‘
Lataji ..our national treasure no more ..her voice lit up our lives , gave us solace when we were sad , gave strength when we were low..Thank you Lataji and RIP pic.twitter.com/Z2yLedcNdw
— Azmi Shabana (@AzmiShabana) February 6, 2022
شبانہ اعظمی نے شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا قومی خزانہ نہیں رہا، لتا جی کی آواز نے ہماری زندگیوں کو روشن کیا لتا جی نے ہمیں غمگین ہونے پر تسلی دی، ہمیں طاقت دی-
لتا منگیشکرکی موت پرپاکستانی معروف اورسیاسی شخصیات کی جانب سےشدید دُکھ کا اظہار
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے 92 سالہ لتا منگیشکر بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں، ان میں کورونا وائرس کے ساتھ ہی نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔
سروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں
چند روز قبل زیرِ علاج گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھابریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔
حرامانی بھی سیاسی ہوگئیں:عمران خان کے خلاف نوازشریف کی کمپین چلانے لگیں
لتا، جنہیں بھارت کی عظیم پلے بیک گلوکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اپنی آواز کے ذریعے زندہ رہیں گی۔ محمد رفیع، کشور کمار اور مکیش کے ساتھ ان کے گانے ہندی سینما کے سب سے یادگار گانوں میں سے ہیں لتا منگیشکر کا تعلق فنکاروں کے خاندان سے تھا۔ اُن کے والد ایک تھیٹر کمپنی چلاتے تھے، لتا کو موسیقی سے لگاؤ تھا۔ بہنوں (لتا اور آشا بھوسلے) نے جب گانا شروع کیا تو ان کا مقصد اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھانا تھا۔
لتا نے اپنے کیریئر کا پہلا گانا ’ناچو یاگڑی، کھیلو ساری مانی ہوس بھری‘ 1942 میں ایک مراٹھی فلم کے لیے ریکارڈ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس گانے کو فلم کے فائنل کٹ سے ہٹا دیا گیا تھا لتا ایک بار موسیقار نوشاد کے ساتھ ایک گانا ریکارڈ کرتے ہوئے بےہوش ہوگئی تھیں۔ اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’ہم گرمی کی ایک لمبی دوپہر میں ایک گانا ریکارڈ کر رہے تھے، ان دنوں ریکارڈنگ اسٹوڈیوز میں ایئرکنڈیشن نہیں ہوتے تھے اور فائنل ریکارڈنگ کے دوران چھت کا پنکھا بھی بند کر دیا گیا تھا، میں گرمی کی شدت نہ برداشت کرتے ہوئے بےہوش ہوگئی تھی۔
لتا منگیشکر نے ایک بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے گانے خود نہیں سُنتی ہیں اگر وہ سُنیں تو انہیں اپنی گائیکی میں سو خامیاں نظر آئیں گی لتا کے الفاظ میں، انہوں نے جس بہترین میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ کام کیا اور جن کے ساتھ ان کا خاص رشتہ تھا وہ مدن موہن تھے لتا کا 1999 سے 2005 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر ایک مختصر دور رہا۔ وہ 1999 میں راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنے دور کو ناخوشگوار قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ شامل کیے جانے سے گریزاں تھیں۔
لتا صرف ایک ہندوستانی گلوکارہ نہیں تھیں۔ اس کی سریلی آواز کے چاہنے والے پوری دنیا میں پائے جا سکتے ہیں۔ انہیں لندن کے مشہور رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی ہندوستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ فرانس کی حکومت نے انہیں 2007 میں آفیسر آف دی لیجن آف آنر سے نوازا، جو کہ ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔
گنیز بک آف ریکارڈ کے 1974 کے ایڈیشن نے لتا منگیشکر کو سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ فنکار کے طور پر درج کیا تھا لیکن اس دعوے کا مقابلہ محمد رفیع نے کیا۔ کتاب میں لتا جی کے نام کی فہرست جاری ہے لیکن رفیع کے دعوے کا بھی ذکر ہے۔ اس اندراج کو 1991 میں 2011 تک ہٹا دیا گیا جس میں گنیز نے لتا جی کی بہن آشا بھوسلے کو سب سے زیادہ ریکارڈ شدہ فنکار کے طور پر رکھا۔
اپنے طویل کیریئر میں، لتا نے بھارت کے عظیم ترین موسیقاروں اور میوزک ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا لیکن انہوں نے کبھی او پی نیئر کے ساتھ کام نہیں کیا لتا منگیشکر نے بھارتی فوج اور قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنا آخری گانا ’سوگندھ مجھے اس مٹی کی‘ ریکارڈ کیا، جسے میویش پائی نے ترتیب دیا تھا، یہ 30 مارچ 2019 کو جاری کیا گیا تھا۔
لتا منگیشکر نے شادی نہیں کی اور پوری زندگی اکیلے ہی گزاری لتا منگیشکر نے اپنی ایک طویل عمر بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ جڑے رہ کر گزاری لیکن اس تمام عرصے میں وہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموش رہیں2013 میں ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ نے زندگی میں محبت، شادی اور بچوں کی اہمیت کے بارے میں بات کی تھی۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ’محبت نے ان کی زندگی میں کیا کردار ادا کیا اور ان کی زندگی میں خوش قسمت آدمی کون تھا؟ لتا منگیشکر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’کچھ باتیں صرف دل کو ہی پتہ ہونی چاہئیں اور وہ ان باتوں کو صرف اپنے دل تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ عورت اس وقت تک ‘نامکمل’ ہے جب تک کہ وہ شادی نہ کرے اور اس کے بچے نہ ہوں تاہم لوگ ہر طرح کی باتیں کرتے ہیں، اس لیے انہیں نظر انداز کرنا سیکھیں گر ایسا نہیں کریں گے تو خوشگوار زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا، منفی اور افسردہ کر دینے والی باتوں کو خود سےدور رکھنا چاہیے‘۔
لتا منگیشکر نے شادی کے حوالے سے کرن راؤ کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’کرن راؤ نے اس حوالے سے بہت خوبصورت بات کی ہے کہ انسان کو پہلے اپنے اندر کی خوشی اور مکمل ہونے کے احساس کو تلاش کرنا چاہیے ورنہ صرف شادی یا اولاد سے خود کو مکمل کرنے کا خواب اپنی اہمیت کھو دیتا ہے‘۔
لتا منگیشکرکی چند یادگار اور نایاب تصاویر:
لتا منگیشکر کی بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے ساتھ گفتگو کی تصویر۔
لتا منگیشکر نے سابقہ بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ساتھ تصویر بنوائی۔
پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر (دائیں)، آشا بھوسلے (بائیں) اور موسیقار ہردے ناتھ منگیشکر 21 جنوری 1973 کو شانموکھانند ہال میں منعقدہ ہردے ناتھ منگیشکر میوزیکل نائٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔
بمبئی کے میئر، ڈاکٹر رمیش پربھو نے 14 مارچ 1988 کو بمبئی میونسپل کارپوریشن کے بمبئی کے اندھیری اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایک پروقار پروگرام میں لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کو مبارکباد دی۔
لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کی اپنے اہلخانہ کے ساتھ تصویر۔
لتا منگیشکرکی آر ڈی برمن اور راجیش کھنہ کے ساتھ یادگار تصویر-
تصاویر بشکریہ:بھارتی میڈیا