معروف اینکر، تجزیہ نگار مبشر لقمان کا بھارتی صحافی ارناب کو چیلنج ، کیا چیلنج دیا دنیا ہی حیران ہوگئی

0
81

لاہور: پاکستان کے معروف اینکر، تجزیہ نگار اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کو کھلا چیلنج کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں آکر رپورٹنگ کریں اور میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاکر رپورٹنگ کرکے حالات کا صحیح تجزیہ پیش کرتا ہوں . وہ آزاد کشمیر آکر بتائیں کہ کیا یہاں ظلم وجبر، دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے یا کہ امن وامان ہے.

مبشر لقمان نے ارناب گوسوامی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر جاکرحالات کا جائزہ لیتا ہوں اور دنیا تک صیحح حالات و واقعات پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں کہ مقبوضہ کمشیر میں کون سا ظلم باقی رہ گیا ہے جو بھارت نے نہیں آزمایا . بھارتی دہشت گردی سے کشمیریوں کی زندگیاں تباہ ہو گئیں ہیں. اور بھارتی صحافی ارناب گوسوامی جانبدارانہ رپورٹنگ کرتے ہوئے غلط بیانی کررہا ہے. یہ جھوٹی صحافت ہے.


مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقائق کو توڑ مروڈ کر پیش نہ کریں ، ایک سچے صحافی کی طرح حقائق کھول کر بیان کریں ، مبشر لقمان نے کہا کہ ارناب گوسوامی بتائیں کہ کیا ساری دنیا جھوٹی ہے، عالمی میڈیا غلط بیانی کر رہا ہے اور صرف ارناب گوسوامی سچ بول رہے ہیں . مبشر لقمان نے کہا سچ تو یہ کہ ارناب گوسوامی صحافی نہیں بھارتی ایجنٹ کے طور پر رپورٹنگ کررہےہیں

Leave a reply