شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

0
38

کراچی: پاکستانی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا-

باغی ٹی وی :ٹک ٹاک کو پاکستان میں جہاں متنازع ایپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں مذکورہ ایپ نئی نسل میں سب سے زیادہ مقبول بھی ہے اور آئے دن اس کے صارفین میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ٹک ٹاک پر ملک میں گزشتہ چند سال سے متعدد بار ’فحاشی‘ پھیلانے کے الزام میں پابندی بھی عائد ہو چکی ہے، تاہم بعد ازاں اس سے پابندی ہٹائی جاتی رہی ہے۔

ماضی میں ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے فیروز خان بھی ایپ کا حصہ بن گئے

شعیب اختر نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا، آخر کار، میں بھی اب آپ کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک پر کرکٹ اور دیگر چیزوں کے متعلق مواد اپ لوڈ کریں گے لیکن ذمہ داری کے ساتھ۔


انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ انہیں ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

شاہ رخ خان پر تنقید،اداکارہ ریشم حمایت میں سامنے آگئیں

شعیب اختر نے اپنی پہلی ویڈیو میں لوگوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا کہ آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ بھی اپ لوڈ کرنے سے پہلے ذرا رکنا پڑے گا اور سوچنا پڑے گا کہ آپ کے اس طرز عمل سے کسی کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچ رہا، کسی کی دل آزاری تو نہیں ہورہی۔ سوچ سمجھ کر اپ لوڈ کیجئے اپنا بہت سارا خیال رکھئیے۔

شعیب اختر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو محض ایک دن میں 25 ہزار سے زائد لوگ فالو کرچکے ہیں جب کہ 87 ہزار سے زائد لوگ ان کی ویڈیوز کو پسند کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو شئیرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ کو ماضی میں کینسر قرار دینے والے اداکار فیروز خان نے بھی اکاؤنٹ بنایا ہے-

Leave a reply