چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اومان:اہم ملاقاتیں

0
38

راوالپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ اومان:اہم ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اومان کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اومان کے نائب وزیراعظم برائے دفاع سید شہاب بن طارق سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اومان کی مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقاتوں میں پاک اومان فوجی روابط کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور عمان دو برادر اسلامی ممالک ہیں جو دوطرفہ دفاعی تعلقات کو وسیع اور گہرا کرنے میں تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

عمان کے معززین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے عمانی مسلح افواج کی استعداد کار میں اضافے میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

قبل ازیں جب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مسکر المرتضیٰ کیمپ پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Leave a reply