لندن :لندن کے قدیم لگزری ہوٹل نے سکھ ڈاکیے کو اعزاز میں کیا گفٹ دیا:دلچسپ اورناقابل یقین تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق لندن کے ایک لگژری ہوٹل، دی لنگھم نے گزشتہ سال اپنی 155ویں سالگرہ منائی اور یہ قدیم اور لگزری ہوٹل دنیا بھر میں ایک مقام اور نام رکھتا ہے ، لنگھم ہوٹل جہان ایک رات کے قیام کا کم از کم کرایہ 25 ہزار پونڈ ہے اور یہ کسی عام فرد کے بس کی بات نہیں اس ہوٹل کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک انوکھا کا،م کردکھایا ہے

تازہ واقعہ میں لنگھم نام کے اس لگزری ہوٹل نے کورنا کے خلاف فرنٹ مین کے طور پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہےلنگھم ہوٹل نے کورونا کے خلاف فرنٹ مین کے طور پر لڑنے والوں کی یاد میں ایک تقریب کی اور پھر ایک ایسا اعزاز دیا کہ دنیا دیکھتی رہ ہی گئی

کہا جاتا ہے کہ لنگھم لگزری ہوٹل نے ایک بزرگ سکھ پوسٹ مین اور اس کی اہلیہ کو ایک ایسی پیش کش کی کہ جہاں وہ دونوں میاں بیوی حیران اور خوش تھے وہاں ان کے جاننے والے بھی بڑے خوش ہوئے اور یہ واقعہ دنیا کے میڈیا کی زینت بن گیا

کہا جاتا ہے کہ لنگھم ہوٹل نے سکھ ڈاکیے کی اہلیہ کو شادی کی 40 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے مہنگے ترین سویٹ اپارٹمنٹ کے وی آئی پی روم میں مفت قیام کرایا اور پھران کو مختلف اعزازات سے بھی نوازا – اس ہوٹل کے اس کمرے میں ایک رات کے قیام کا بل 25 ہزار برطانوی پاونڈ ہے جو اعزاز کے لیے نہیں لیا گیا

ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ادارے نے اس ڈاکیے کو یہ موقع فراہم کرکے اس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جو کووڈ کے انتہائی خطرناک دنوں میں بھی ہر روز وقت پر لنگھم ہوٹل کی ڈاک پہنچاتا تھا اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی جانوں کا خیال رکھتا تھا

Shares: