کراچی:لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیربلوچ ایک اور مقدمہ میں بری،اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری میں پولیس آپریشن اور شہری کی ہلاکت کیس میں عذیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ہوگیا، اے ٹی سی نےعدم شواہد کی بنا پرعذیر بلوچ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا کہنا ہے کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

وکیل عذیر بلوچ عابد زمان نے دلائل دیئے کہ عذیر بلوچ پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، عذیر بلوچ کا راکٹ حملے سےکوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل47جنوری کو انسداددہشت گردی کی عدالت نے 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں بھی عذیر بلوچ کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا تھا۔

Shares: