اسلام آباد :ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے حکومتی سطح پر یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کے اعلان پر اسلام آباد کے شہریوں سے بڑا مطالبہ کردیا. انہوں نے چند روز قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم سب 14 اگست کو ڈی چوک پر دو بجے بہادر کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت ، حمایت اور ان کی حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اکٹھے ہو سکتے ہیں ؟کون کون شامل ہونا چاہتا ہے؟ ہمارے پاس ٹویٹر پر باتین کرنے والے تو بہت ہیں لیکن اصل میں کون قدم بڑھائے گا ؟
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کشمیریوں کے حق میں بڑا مطالبہ کردیا
اس کے جواب کثیر تعداد میں شہریوں نے نکلنے کا اعلان کیا اس کے بعد گزشتہ روز قبل انہوں نے فلیگ مارچ کا اعلان کیا اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ۔آج کی ریلی بنیادی طور پر 14 اور 15 اگست کو ڈی چوک پر جلوس کے لئے اگاہی کیلئے نکالی گئے ہے ۔ انشاءالله 14 /15 اگست کو ڈی چوک پر دنیا کو کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں بتایا جائے گا ۔ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
"کشمیر بنے گا پاکستان” ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے بڑا مطالبہ کردیا
