کراچی کے رہائشی علاقے میں 2 بپھری بھینسوں نے سب کی دوڑیں لگوادیں

0
36

کراچی : کراچی کے رہائشی علاقے میں 2 بپھری بھینسوں نے سب کی دوڑیں لگوا دیں، بھینسوں کی ٹکر سے کئی افراد زخمی ہو گئے، پولیس اور محکمہ وائلد لائف کے اہلکاروں کو طلب کرنا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب 2 بپھری ہوئی بھینسوں نے کئی علاقوں میں لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔

باغی میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی کے ایک باڑے میں لائی جانے والی 2 بھینسیں بپھر کر بھاگ گئیں، مالکان اور عام شہری بھی بپھری بھینسوں کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ بپھری بھینس باڑے سے بھاگ جانے کے بعد ناظم آباد، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا کے علاقوں میں گھومتی رہیں۔ اس دوران کئی شہروں نے بھینسوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ ناصرف ناکام رہے، بلکہ بھینسوں نے کئی افراد کو ٹکر مار کر زخمی بھی کر دیا۔
اس صورتحال میں شہریوں نے پولیس کو طلب کیا۔ جبکہ پولیس نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو بلا لیا۔ بپھری بھینس کئی گھنٹوں تک مختلف علاقوں میں بھاگتی رہیں، بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار اور شہری بھینسوں کو قابو میں کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

Leave a reply