گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور سعودی ریال کی اڑان جاری رہی-

باغی ٹی وی : ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں د ڈالر کی قدر 1.16 روپے بڑھ کر 175.86 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 178.50 روپے پر مستحکم رہی۔

سٹیزن پورٹل کی کارروائی:52سال بعد زمین حقدار کو مل گئی:وزیراعظم کے حق میں دعائیں‌

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 89 پیسے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1 روپے گھٹ کر 201 روپے ہوگئی برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.70 روپے بڑھ کر 239.65 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1 روپے بڑھ کر 241 روپے ہوگئی۔

اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 30 پیسے بڑھ کر 46.87 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 47.05 رو پے ہوگئی۔

کروڈ آئل، کوئلے اور دیگر کموڈٹیز کی عالمی قیمت بڑھنے سے ڈالر کی قدر بڑھی، خام تیل کی غیر مستحکم قیمتیں زرمبادلہ مارکیٹس پر اثرانداز رہیں۔ درآمدی بل اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھی۔

بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے بھی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) 1.17 ارب ڈالر رہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.05 ارب ڈالر رہا تھا۔ یوں بیرونی سرمایہ کاری 11.3 فیصد زائد رہی۔ جولائی تا جنوری پاکستان میں سب سے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری امریکا اور چین سے کی گئی۔ زیادہ سرمایہ بجلی، بینکاری، کمیونی کیشن اور تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں لگایا گیا۔

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ماہر معشیت ثنا توفیق کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ لگانے والا سب سے بڑا ملک ہے، جب کہ سی پیک کے منصوبے پر کام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ زیادہ تر چینی سرمایہ کار بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ لگارہے ہیں۔ چین کے بعد امریکا سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

امریکی کمپنیاں مالیات، بجلی، فارماسیوٹیکل، فوڈز، بیورییج اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اگر غیرملکی سرمایہ کاری کی یہ شرح برقرار رہتی ہے تو پھر رواں مالی سال میں ایف ڈی آئی کا حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس سے کہیں زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Shares: