فیصل واوڈا کی خالی نشست:کس کا کس سے ہوگا مقابلہ تفصیلات آگئیں

0
43

کراچی :فیصل واوڈا کی خالی نشست:کس کا کس سے ہوگا مقابلہ تفصیلات آگئیں ، کہا جارہا ہے کہ آج ابتدائی 5+4 کے درمیان مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے ،اطلاعات کے مطابق فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث‌خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پی ٹی آئی اور پی پی پی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع اور وصول کرنے کا وقت ختم ہونے تک پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی جانب سے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ٹی ایل پی کی جانب سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں۔

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے سہیل منصور کو نامزد کررکھا تھا تاہم اختلافات کے باعث وہ عین کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے دن رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا اور کاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے۔

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں علی پلھ، شوزیب کپاڈیا، ارسلان آغا، امان قاضی اور طاہر شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست21فروری کوجاری کی جائےگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی24فروری تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست3 مارچ کو جاری کی جائے گی جبکہ خالی نشست پر 9مارچ کو صبح9 سے شام 4 بجے تک سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ 9 فروری کو 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت کے معاملے پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا۔

Leave a reply