مزید دیکھیں

مقبول

پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے:حلیم عادل شیخ

کراچی :پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے:حلیم عادل شیخ ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے۔

سجاول میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مارچ نہیں اپریل فول ہے، سندھ میں بچیوں کی عزتیں محفوظ نہیں اور یہ مارچ نکالیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں، بھنڈ برادری کے پانچ افراد قتل کر دیئے گئے مارچ کس پر نکالیں گے، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ملتی اسکولوں میں کتابیں نہیں کس پر مارچ نکالیں گے؟اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ان کو بے نقاب کرنے کے لئے ہم مارچ نکالیں گے، حقوق سندھ مارچ نکال کر پیپلزپارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے، سندھ کے عوام ان چوروں سے جان چھڑوانا چاہتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ 26 فروری کو مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی زیدی، و دیگر کی قیادت میں حقوق سندھ مارچ نکالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔