لاہور:الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم: پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم لاکر عوام کو خاموش کرانے کے حکومتی سازش کی بھرپور مخالفت کرتی ہے،
پی پی رہنما شازیہ مری کہتی ہیں کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ انتخابات میں دھاندھلی کا ایک نیا منصوبہ ہے،حکومت کو اپنی نااہلی اور ناکامی واضح طور پر نظر آ رہی ہے اس لئے اب ذاتی مفادات کے لئے قانون ہی تبدیل کیا جا رہا ہے،حکومت کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے انتخابات چوری کرنے نہیں دیں گے،
شازیہ مری نے مزید کہا کہ عوام کو نا گھبرانے کا مشورہ دینے والی حکومت اب خود کیوں گھبرا رہی ہے؟پیکا قانون کے تحت عام لوگوں کی آواز کو دبانا غیر جمہوری عمل اور عام شہری کے حقوق کی خلاف ورزی ہے،
شازیہ مری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام شہری کی آواز دبانے کے لئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جو آمریت میں بھی نہیں ہوا،وفاقی حکومت ڈکٹیشن کے تحت ایسی قانون سازی نہ کرے جس کا کل وہ خود شکار بنیں،حکومت الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے،