نامور ہاکی اولمپئین عبدالوحید خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے-
باغی ٹی وی: ہاکی کے نامور اولمپئین عبدالوحید خان کی پیر کی صبح طبیعت اچانک خراب ہوئی اور انہیں اسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ان کی نماز جنازہ و تدفین منگل کو بعد نماز عصر ہوگی۔
عبدالوحید خان قومی ہاکی ٹیم کے سینٹر فارورڈ کھلاڑی تھے،1958ء میں ٹوکیو میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھارت ہی کو فائنل میں ناکامی سے دوچار کر کے طلائی تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے وہ روم اولمپکس 1960ء میں بھارت کو شکست دے کر پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا حصہ تھے انہوں نے فائنل کا پہلا گول کرنے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
ملکی صحافتی تنظیموں نے پیکا آرڈیننس کو مسترد کر دیا
وہ جکارتہ ایشین گیمز 1962ء میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن تھے وہ ایشین گیمز بنکاک 1966ء میں سلور میڈل جیتنے والی ٹیم کے بھی رکن تھے عبدالوحید خان نے روم اولمپکس کے بعد 1962 کے ایشیئن گیمز میں سترہ گول کیے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس میں ان کی ایک ڈبل ہیٹرک بھی شامل تھی۔
اکبرکے خفیہ اکاؤنٹ کا سوئس سیکریٹس میں انکشاف
عبدالوحید خان نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اور منیجر کی بھی ذمہ داریاں ادا کیں، وہ 1978ء میں ارجنٹائن میں ہونے والے عالمی کپ کی فاتح ٹیم پاکستان کے منیجر تھے وہ پاکستان کسٹمز سے وابستہ رہے۔