آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل , آرمی چیف کا شہدا کو خراج تحسین

0
119

آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے آپریشن رد الفساد کے پانچ سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا ہے۔


ڈی آئی جی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آج آپریشن ردالفساد کے 5 سال مکمل ہو گئے۔ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے ثمرات کو مستحکم کرنا ہے ہم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ آپریشن کا مقصد ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنا ہے۔آپریشن ردالفساد سے پاکستانی عوام کو تحفظ ملا پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔


آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک میں غیریقینی کی صورتحال امن کی طرف منتقل ہورہی ہے امن کو برقرار رکھنے کےلیے دہشتگردوں کےخلاف آپریشنز جاری ہیں۔ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدا کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور اپنی عظیم قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں-

Leave a reply