بالی وڈ اسٹارسلمان خان کے کشمیری مداح محمد حسین بٹ نے اپنے پیارے سلو بھائی یعنی بھائی جان کا ریشم سے خوبصورت پورٹریٹ بنا کر اداکار سے محبت کا ظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : پورٹریٹ تیار کرنے والے کاریگر محمد حسین بٹ کا تعلق دارالحکومت سرینگر کے فتح کدل علاقے سے ہے وہ گزشتہ 40 برسوں سے قالین بافی صنعت سے جُڑے ہوئے ہیں محمد حسین نے بھارتی خبررساں ادارے آواز دی وائس کے مطابق محمد حسین کا کہنا تھا کہ میں قالین بافی فن سے اپنے آئیڈل سلمان خان کی تصویر بنا لوں کیونکہ وہ ایک باڈی بلڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اور نیک انسان ہیں غریبوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں اور سلمان خان کا پوٹریٹ بنانے کا مقصد کشمیر کی قالین بافی صنعت کو اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری کاریگروں کو مدد فراہم کرانا ہے۔

آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار

51 سالہ محمد حسین کا کہنا تھا کہ میں سلمان خان کو یہ فن پارہ تحفے میں دینا چاہتا ہوں اُن تک پہچانے کے لیے پہل کی ہے اگرچہ ابھی تک ان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ جب وہ یہ دیکھیں گے تو بہت خوش ہو جائیں گے اور ضرور ہم سے رابطہ کریں گے۔

فوٹو بشکریہ: آواز دی وائس
محمد حسین نے 3 برس قبل 2019 میں سلمان خان کا یہ پورٹریٹ بنانے کا سوچا تھا تاہم مہلک کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات اور گھریلوں مسائل کی وجہ سے وہ اسے سر انجام تک نہ پہنچا پائے اور انہوں نے کچھ مدت تک اس پر کام کرنا چھوڑ دیا اکتوبر 2021 میں دوبارہ سے اس پر کام شروع کیا۔ سلمان خان کا پوسٹر لایا تھا اس کو دیکھتے دیکھتے ان کی یہ تصویر بنا لی۔

محمد حسین نے بتایا کہ یہ پورٹریٹ لمبائی میں 2.9 فُٹ جبکہ چوڑائی میں 2.46 فُٹ ہے یہ مشہورِ زماں خالص کشمیری ریشم سے تیار کیا ہے اور دونوں اطراف سلمان خان کی تصویر نظر آرہی ہے روزانہ 5 سے 6 گھنٹے اس پر کام کرتا تھا اور اسے مکمل کرنے میں 6 ماہ لگے اپنے ذاتی خرچے سے تیار کیا ہے۔

سلمان خان اورعامرخان بھارتی طالبہ مسکان کوکروڑوں روپے انعام دیں گے؟

محمد حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے اس فن پارے میں 45 سے زیادہ رنگوں کا استعمال کیا ہے جبکہ پورٹریٹ کو تیار کرنے میں 50 رنگوں پر مشتمل 5 کلو سے زیادہ ریشم استعمال ہوا صرف سر کا خاکہ بنانے کے لیے 10 رنگوں کا استعمال کیا ہے ایک مکمل رنگوں کا مجموعہ حاصل کرنا اور پھر اس مجموعے سے صحیح رنگنت والا ڈئزاین تیار کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔

محمد حسین کے مطابق ایسی چیزوں کی کوئی قیمت نہیں لگائی جا سکتی اگرچہ اس کو تیار کرنے میں بہت محنت لگی لیکن میں نے اسے اپنے دل سے بنایا یہ اُن کے لیے پیار سے تیار کیا ہے اسے پیسوں میں نہیں ناپا جا سکتا سلمان خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔ وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں ان کی ہر ایک فلم دیکھی ہے۔

فوٹو بشکریہ:آواز دی وائس
محمد حسین نے افسردگی کے ساتھ کہا کہ میں گزشتہ 4 دہائیوں سے اس فن سے وابستہ ہوں میں نے اپنی مرضی سے اس پیشے میں شمولیت اختیار کی چند برس قبل پہلے تک اس فن کے ذریعے اپنی روزی روٹی بہت اچھے طریقے سے کما رہا تھا لیکن اب ہم قالین بُن کر روزانہ مشکل سے 100 سے 150 روپے کما رہے ہیں-

سلمان خان کی نئی فلم آئندہ برس عید پر ریلیزہو گی

کشمیری باشندے محمد حسین کا کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے ہیں ان کی بھی خواہش تھی کہ وہ اپنے والد کی اس روایت کو جاری رکھیں۔ لیکن مہنگائی کے اس دور میں ایسا کون کرے گا جہاں کوئی منافع نہ ہو اسی وجہ سے انہیں اس فن کو سیکھنے کی تعلیم نہیں دی قالین بافی صنعت دم توڑتی نظر آرہی ہے یہاں جتنے بھی دستکار ہیں، اُن سب کا یہی حال ہے کوئی بھی اپنے بچوں کو اس ہنر میں شامل نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ کشمیری دستکاری میں تاج کا مقام حاصل کرنے والی قالین بافی صنعت اگرچہ معدوم ہوتی نظر آرہی ہے، تاہم محمد حسین بٹ جیسے دستکار اپنی انگلیوں میں بھرے جادوئی ہنر سے اس صنعت کو زندہ رکھنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔

ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

Shares: