ٹھٹھہ میں ہوا لوگوں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ

0
40

کراچی : ٹھٹھہ میں لوگوں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ ۔ ٹھٹھہ کے معصوم شہری اربوں روپے گنوا بیٹھے ۔

تفصیلات کے مطابق صداقت نامی شخص جو کہ اپنے آپ کو گوٹھ فارم ایسوسی ایشن آل پاکستان کا پریذیڈنٹ کہتا تھا اپنے ایک ساتھی مظہر علی جکھر کے ساتھ مل کر لوگوں کو بےوقوف بنایا اور ان کے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
ان دونوں لوگوں نے مل کر ایک گوٹھ فارم تیار کیا اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور انہیں جھانسا دیا کہ آپ ہمیں ایک گوٹھ دیں اٹھارہ ماہ کے بعد ہم آپ کو دو گوٹھ فارم دیں گے ۔ ایک گوٹھ فارم کے انہوں نے تیس ہزار روپے رکھے پھر ایک اسکیم کے ذریعے لوگوں سے تیس ہزار روپے لینا شروع کر دئیے اور کہا اٹھارہ ماہ کے بعد آپ کو ایک گوٹھ بھی تیار کر کے دیں گے اور منافع ستر ہزار روپے بھی دیں گے ۔
اس طریقے پر ایک انویسٹمنٹ جمع کی گئی اور لوگوں کو کہا گیا کہ بکریاں چھ ماہ بعد بچہ دیتی ہیں ہم ایک بکری آپ کو دیں گے ایک کمپنی کی اور ایک بکری کا ڈبل کر کے بھی آپ کو دیں گے اس طرح فراڈ کا ایک گھناؤنا کھیل شروع ہوا ۔
اس کے بعد صداقت حسین کے خاندان اور مینیجر مظھر جکھر نے ڈرامہ کیا کہ وہ اغوا ہوگیا ہے اور اغواء کی رپورٹ پولیس میں درج کروادی اور غائب ہو گئے ۔ غریب لوگ جو دو سال سے ان کے ملازم تھے انہیں بھی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ۔ علاقے کے لوگ اعلیٰ حکام سے مدد کے طلبگار ہیں ۔

Leave a reply