مزید دیکھیں

مقبول

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود...

امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری...

مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی...

ٹرین ڈرائیور زندہ الحمدللہ،باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم ذرائع سے خبر شائع کی

قصور جعفرآباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں ٹرین ڈرائیور رانا محمد...

کمانڈر ایرانی فضائیہ کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

کمانڈر ایرانی فضائیہ نےسربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی-

باغی ٹی وی :ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حامد واحدی نے آج سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی-

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی بریگیڈئیر جنرل حامد نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

ملاقات کے دوران دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ معزز مہمان نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔

ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے ایئرچیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔