وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات داکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام پورے ولولے کیساتھ یوم آزادی منائیں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان آج یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے طورپرمنا رہا ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،کشمیری عوام کوحق خودارادیت ملنے تک تقسیم ہند کا ایجنڈامکمل نہیں ہوسکتا،
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج قائد کے فرمودات پرعمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے،کشمیرمیں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پرگرتے ہیں،آج یوم آزادی پہلے سے کہیں زیادہ جوش وجذبے سے منانے کی ضرورت ہے،کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کسی قسم کی لچک کامظاہرہ نہیں کرے گا،وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام پورے ولولے کیساتھ یوم آزادی منائیں گے،