واشنگٹن : پاکستان کے 73 ویں یوم ازادی کے موقع پر دنیا بھر سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہے ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے73 ویں یوم آزادی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے ۔مبارک باد پیغام میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا نے کئی برسوں مل کر کام کرکے بہت کچھ حاصل کیا۔ امید ہے وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کے سینئر ارکان حالیہ دورہ امریکا کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجی مائیک پومیونے کہا ہے کہ انہیں علاقائی امن و اسحتکام کے فروغ کیلئے دو طرفہ کوششیں مزید گہری ہونے کی بھی امید ہے ۔پومپیو نے پاک امریکا تجارتی تعلقات میں بہتری کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف دونوں ممالک میں بے پناہ خوشحالی بلکہ عوام کے مابین مضبوط تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔