حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے: عثمان بزدارکا میلسی میں‌ خطاب

0
48

میلسی:حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں صرف دعوے کیے گئے، تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت، عوامی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا۔

میلسی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف دعوے کیے، پی ٹی آئی نے دعوے نہیں کیے عملی کام کیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا، جنوبی پنجاب کیلئے بھرتیوں میں 33 فیصد کوٹہ مختص کردیا ہے، تمام وعدے پورے کیے جو رہ گئے وہ بھی پورے کریں گے۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں یونیورسٹی بنائی جائے گی، بورے والا میں بائی پاس بھی بنایا جائے گا، میلسی میں سٹیڈیم بھی بنایا جائے گا، میلسی میں سیوریج کے مسائل کیلئے گرانٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا، ملتان وہاڑی شاہراہ کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔

میلسی میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن والے بھگوڑے کا پیسہ واپس لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کر دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میلسی میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے مقابلے میں پاور شو دکھا دیا، وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بچپن سے ہمیں یہی سکھایا گیا کہ کبھی پاکستان کو کسی کی غلامی نہ جانے دینا، جب تک مجھ میں خون ہے کسی کے آگے پاکستان کو نہیں جھکنے نہیں دوں گا۔

Leave a reply