عدم اعتماد کے پچیھےکون کون؟علمائے دین خیرکا سبب ہوتے ہیں:وزیراعظم کا میلسی میں خطاب

0
94

میلسی : عدم اعتماد کے پچیھےکون کون؟علمائے دین خیرکا سبب ہوتے ہیں:وزیراعظم کا میلسی میں خطاب،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ چار ڈاکو ہمارے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں، جو بھی یہ کریں گے، اس کے لیے میں تیار ہوں، لیکن سوال پوچھتا ہوں کہ اگر آپ کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تو پھر آپ اس کے لیے تیار ہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا۔

میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آصف زرداری سنیما کی ٹکٹیں بلیک کرتا تھا، کرپشن پر آصف زرداری کو نواز شریف نے دو مرتبہ جیل میں ڈالا اور حدیبیبہ پیپر ملز کا کیس زرداری نے شریفوں پر بنایا۔

 

 

’فضل الرحمان کو کبھی مولانا نہیں کہوں گا‘
اپنے خطاب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ’فضلو‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں اس کو کبھی مولانا نہیں کہوں گا، مولانا پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں، جن کی ہم عزت کرتے ہیں۔علمائے دین خیر کا سبب بنتے ہیں لیکن فضل الرحمن شرکا مجموعہ ہے

 

عمران خان نے سربراہ پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پیسے نہیں بناتا بلکہ بلیک میل کرتا ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’یہ بتاؤ کہ تمہیں اور تہمارے ڈاکوؤں کے ٹولے کے ہوتے ہوئے کسی کو پاکستان میں سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟‘

’ماضی میں جیل سے جھوٹ بول کر نواز شریف بھاگا تھا‘
عمران خان نے کہا کہ مجرم نمبر ون نواز شریف، جو جھوٹ کر بالی ووڈ کی ایکٹنگ کر کے ملک سے باہر چلا گیا، کبھی گیدڑ بھی لینڈ بن سکتا ہے، جو دم دبا کر ملک سے بھاگ جائے، ماضی میں اٹک جیل سے جھوٹ بول کر نواز شریف بھاگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا تین مرتبہ کا وزیر اعظم اور اس کے بچے اربوں روپے کے محل میں رہتے ہیں، جب پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں کہ ہم تو ملک سے باہر رہتے ہیں، یہ لوگ صرف ملک کو لوٹنے کے لیے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دوسرا مجرم ہے شہباز شریف، اگر شہباز شریف کا پتہ کرنا ہے تو مقصود چپڑاسی کو لے آئیں جس کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے آئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان لوگوں نے کھیل لگایا ہوا ہے، بھگوڑا اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں اور شہباز شریف کو جو بھی بوٹ نظر آتا ہے اس بوٹ کی پالش شروع کردیا کرتا ہے، شہباز شریف ڈرا ہوا ہے کہ اسے جیل جانا ہے اس لیے جلدی جلدی عدم اعتماد میں لگا ہوا ہے۔

Leave a reply