وزیراعظم کو ہٹائیں گے اور کسی شریف آدمی کو لائیں گے ،زرداری

0
131

وزیراعظم کو ہٹائیں گے اور کسی شریف آدمی کو لائیں گے ،زرداری
پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ہٹائیں گے اور کسی شریف آدمی کو لائیں گے ،لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تھرسے لے کرکراچی والوں تک کے چہرے پہچانتا ہوں، حکومت ملی تو مہنگائی دور کریں گے میں اپنے دشمنوں کو بھی اور پیار کرنیوالوں کو بھی جانتا ہوں پیپلزپارٹی کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے، انشاءاللہ اب بھی میں اور بلاول مل کر آپکی خدمت کرینگے،

سابق صدرآصف زرداری آج ساڑھے چار بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے سابق صدرآصف زرداری سہالہ پہنچ گئے،پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، جس کے بعد شہباز شریف اور آصف زرداری, مولانا فضل الرحمان مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے نکلنے والا عوامی لانگ مارچ روات پہنچ چکا ہے۔ اس عوامی مارچ کا قافلہ جہاں جہاں سے گزرا ہے وہاں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے اس قافلے کا استقبال کیا ہے۔ یہ قافلہ اب سے کچھ دیر بعد اسلام آباد ڈی چوک پہنچے گا۔ قافلہ میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور عوام شامل ہیں۔پیپلزپارٹی کے کارکن روات سے اسلام آباد ڈی چوک پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یہاں پہنچیں گا۔ ڈی چوک پہنچ کر عمران کو بھگانا ہے، ملک کو بچانا ہے۔ عمران کو بھگانا ہے غریب کو بچانا ہے۔

بلاول بھٹوخطاب کےدوران عوام کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئےآبدیدہ ہوگئے بلاول بھٹو نےکہا عوام کو اسکا حق دلوا کے رہیں گے قائدعوام کےمشن کو جاری رکھیں گے تمام جماعتوں کی ایک منزل ہےکہ ملک میں الیکشن کروانے ہیں ضروری ہے کہ انتخابی اصلاحات,شفاف الیکشن کی طرف بڑھاجائے

یپلزپارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، مارچ کے استقبال کے لیے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جبکہ جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے، کہیں بینڈ باجے کی دھنوں پر پیپلزپارٹی کے ترانے بجائے گئے تو کہیں بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے گھوڑے سجاکر لائے گئے ۔

پیپلزپارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔ اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ آج شام منگل 8 مارچ کو 4 بجے شروع ہوگا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا۔ اجازت نامے کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہوگی۔

خواتین کا کاز اور پاکستان پیپلز پارٹی کا کاز ایک ہے ،بلاول نے عورت مارچ کی حمایت کر دی

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج روات سے روانہ ہوکر ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے اور ڈی چوک پر ہونے والے جلسے میں پی ڈی ایم کی قیادت بھی شریک ہوگی اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

عوامی مارچ کے شرکا نے گزشتہ رات روات میں گزاری، جہاں سےبلاول بھٹو کی قیادت میں آج مارچ شروع کیا جائے گا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج عوامی مارچ کے دسویں دن کا آغاز روات کے ٹی چوک سے دن 12 بجے سے کریں گے ، جس کے بعد وہ سوہاں انٹرچینچ پر عوام سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری براستہ ایکسپریس وے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے واقع ڈی چوک پہنچیں گے جہاں ان کا خطاب ہوگا۔دوسری جانب حکام نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دئیے ہیں، پارلیمنٹ اور شاہراہ دستور جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا لی

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مارچ کے لیے کشمیر اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کیلئے کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھبراہٹ کا شکار تھے اور اب انھیں پسینے آنے شروع ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کنٹینررات گئے ڈی چوک پہنچا دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک اورگردو نواح میں واک تھرو گیٹ لگا دیئے ہیں۔

بلاول بھٹو اور کارکنوں کی حفاظت کے سخت اقدامات کیے جائیں گے بلاول بھٹو ڈی چوک اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے گی۔دریں اثنا پی پی رہنما مرتضی وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ ڈی چوک جانے والے راستوں کو انتظامیہ کی جانب سے کنٹینیرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے ڈی چوک سیل کر دیا۔ بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو چوبیس گھنٹوں کا الٹی میٹم ہے، عوام کی مدد سے انہیں حکومت سے نکالیں گے عوامی مارچ سے خوفزدہ حکومت نے رات کے اس پہر کنٹینر لگا دیئے ہیں۔

عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

دوسری جانب اس حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن ، پارکنگ پلان بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق جلسہ ایکسپریس چوک میں منعقد ہو گا جس کےلیے ذیل مقامات پر ٹریفک کے لئے ڈائیورشن ہوگی لہٰذا کسی بھی دقت سے بچنے کے لیےمتبادل راستے استعمال کریں-

1) کلثوم پلازہ جناح ایونیو سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف سے بند گا، خیابان چوک سے ایکسپریس چوک براستہ جناح ایونیو جانیوالے حضرات کلثوم پلازہ جناح ایونیو سے ناظم الدین روڈ استعمال کریں، جبکہ جیو چوک سے خیابان آنیوالے حضرات ایمبیسی روڈ اور فضل حق روڈ متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے،

2) ٹی کراس ناظم الدین ایوب چوک سے بجانب ایکسپریس چوک تک بند ہوگا،ایوب چوک سے ریڈزون آنے جانے کے لیے کانسٹیٹیوشن ایونیو مارگلہ روڈ جبکہ آبپارہ کےلیے سپر مارکیٹ سے انڈرپاس پولی کلینک یاسیونتھ ایونیو متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے،

3) ڈی چوک سے بجانب ایکسپریس چوک دونوں اطراف سے بند ہوگا،ریڈزون آنے جانے کے لیے حضرات بر استہ مارگلہ روڈ، سیکرٹریٹ چوک یا ڈھوکری چوک سہروردی کانسٹیٹیوشن ایونیو آنے جانے کے لیےمتبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے-

ڈی آئی جی آپریشن اویس پیپلز پارٹی کے ڈی چوک میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دے رہے ہیں

بیٹیاں باعث رحمت،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

Leave a reply