بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آئین و سیاست کے لکھاری جناب احمد رضا خاں قصوری صاحب کی زوجہ انتقال کر گئی ہیں،
احمد رضا خان قصوری صاحب کا گھرانہ پاکستان بننے سے قبل اور بعد میں اپنی ایک تاریخ رکھتا ہے، جبکہ احمد رضا خان قصوری سیاست میں وہ واحد سیاستدان ہیں، جن پر تاریخ میں کبھی کرپشن، گناہ یا کسی قسم کی برائی کا الزام تک نہ لگایا جا سکا، انکی زوجہ نے انکے ساتھ ایک ایسا تاریخی ساتھ نبھایا، جوکہ ایک کامیاب مرد کیلئے اپنی ایک تاریخ رقم کر گیا۔
خدا تعالی مرحومہ کے کبیرہ صغیرہ گناہ معاف فرمائے اور احمد رضا خان قصوری صاحب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
احمد رضا قصوری کی اہلیہ کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے