عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

0
130

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

علیم خان کے خلاف وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کھل کر میدان میں آگئے،عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پیغام بھجوا دیا کہ علیم خان بطور وزیر اعلی قبول نہیں، پرویز الہی کو منصب دیا جائے یا میرے پاس رہنے دیا جائے،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے بھی علیم خان مخالف جذبات ہیں،

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے قیادت کو کوئی پیغام نہیں دیا،اس حوالے سے مختلف چینلز پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اورمن گھڑت ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علیم خان کیخلاف بھی کوئی بیان نہیں دیا وزیراعلیٰ نے چودھری پرویز الہٰی کو منصب دینے یا اپنے پاس رکھنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کسی کی مخالفت یا حمایت کا اعلان نہیں کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کووزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے،

قبل ازیں ترین گروپ کا عون چودھری کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا،وفاقی وزیر پرویز خٹک کے ترین گروپ سے رابطے کےبعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں جہانگیر ترین کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت ہوئی،آئندہ کے لیے سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائےگا ،اہم فیصلے متوقع ہیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروفاقی وزیر فواد چودھری کی علیم خان کی رہائشگاہ پرآمد ہوئی ہے ،ملاقات میں گورنر سندھ اور فوادچودھری نےعلیم خان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا ،ملاقات میں علیم خان نے جہانگیر ترین سے مشاورت تک وقت مانگ لیا،فواد چودھری اور عمران اسماعیل کی آج پہلے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی تھی

وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو آج ملاقات کیلئے بلا لیا ہے وزیراعظم ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب بھی ملاقات میں ہوں گے، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک بھی شریک ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی

دوسری جانب وزیراعظم نے یوٹیوبر کو بھی بلا لیا ہے، یوٹیوبر کو وزیراعطم عمران خان بریف کریں گے کہ اب آنے والے دنوں میں کیا کرنیوالے ہیں، وزیراعظم یوٹیوبر کو کہیں گے کہ وہ یوٹیوب پر بتائیں کہ عمران خان گھبرائے ہوئے نہیں ہیں، پی ٹی آئی کی حمایت میں بولنے والے یوٹیوبر کو فوری طلب کیا گیا ہے، دوسری جانب پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کوبھی متحرک کیا جا رہا ہے کہ ٹویٹر پر وزیراعظم کے حق میں ٹرینڈ کریں

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے گورنرسندھ اوروفاقی وزیر فواد چودھری کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقا ت میں وزیراعظم کو علیم خان سے بات چیت اورتحفظات سے آگاہ کیاگیا جہانگیر ترین گروپ کے رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں علیم خان گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد پہنچے علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے انکی ملاقات کروائی جائے گی،علیم خان نے گورنر سندھ کوتحفظات سے آگاہ کیاتھا

علیم خان کا آئندہ چند روز میں برطانیہ جانے کا امکان ہے علیم خان جہانگیرترین کی خیریت بھی دریافت کریں گے علیم خان کا برطانیہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے، علیم خان کی لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں حالات ٹھیک ہو جائیں گےآج بیٹھ کر معاملات سے نمٹ لیں گے عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی

عامر کیانی کا کہناتھا کہ علیم خان سے تحفظات پر تفصیلی بات ہوئی ہے ، علیم خان پارٹی کے وفادار کارکن ہیں ، ملاقات کیلئے کیا مطالبات آئے ہیں وہ ابھی بتا نہیں سکتے ، آج وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات سے آگاہ کریں گے ۔

دوسری جانب ق لیگ نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان پر واضح کر دیا ہے انہیں علیم خان وزیراعلیٰ قبول نہیں، مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنماؤں نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ مسترد کردیا اور کہا علیم خان سے بہتر ہے، عثمان بزدار وزیراعلیٰ رہیں۔ تین سینئر وزراء نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔

قبل ازیں ترین گروپ اراکین کاعون چودھری کی رہائشگاہ پر مشاورتی اجلاس ہوا عون چودھری نے گورنر سندھ سے ہونیوالی ملاقات سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا،ممبر ترین گروپ کا کہنا ہے کہ ترین گروپ متحد ہے،ہم کسی سے رابطہ نہیں کر رہے،فیصل حیات کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا،حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے،

علیم خان نے ترین گروپ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جد وجہد میں ہم سب ایک دوسرے کے ہم سفر رہے ہیں 11سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہم نے اکٹھا وقت گزارا ہے،ہم نے وہ وقت بھی گزارا ہے جب ہم اپوزیشن میں تھے،عہدوں کے بغیر اور ساتھ بھی وقت گزارا ہے اسحاق خاکوانی بڑے ہیں انہوں ہمیشہ بڑے ہونے کا ثبوت دیا

دوسری جانب اتحادیوں کو منانے کی کوشش جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران نائن زیرو جائیں گے وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں ارکان اسمبلی ملاقاتیں کریں گے

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

Leave a reply