وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

0
74

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے

اسلام آباد سے نجی ٹی وی کے صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالہ سے کہا کہ وفاقی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا کام ملک کی سلامتی کے لیے انٹیلی جنس اکٹھی کرنا، دشمنوں کو ناکام بنانا ہے۔ لیکن اسکے افسروں نے پراپرٹی کا کام شروع کیا ہوا ہے۔ اسلام آباد میں گلبرگ نام سے ہاوسنگ کالونی بنائی ہوئی ہے جو پانچ ہزار کنال سے بڑھتے بڑھتے 20 ہزار کنال پر پھیل چکی ہے۔

صحافی عدنان عادل کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ملازمین پراپرٹی کے کام میں قانون کی سنگین بے قاعدگیوں کے مرتکب ہورہے ہیں لیکن ان کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں۔ چھ چھ سال سے لوگوں سے گلبرگ، اسلام آباد میں پلاٹوں کی مکمل ادائیگی لے رکھی ہے لیکن وہاں خالی زمین پڑی ہے۔ کوئی ڈویلپمنٹ نہیں۔

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

 

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

Leave a reply