ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

0
51

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کےفرانزک آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے صوبوں کو جواب جمع کرانے کے لیے 3ہفتوں کی مہلت دےدی

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے،لوگوں کو لوٹنے والے تکنیکی معاملات کے پیچھے چھپتے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایف آئی اے کہتا ہے صوبوں میں کواپریٹیو سوسائٹیز کیخلاف کارروائیوں کااختیار نہیں،

سپریم کورٹ نے صوبوں سے کواپریٹیو سوسائٹیز کی فہرست طلب کر لی،سپریم کورٹ نے صوبائی اتھارٹیز کو ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی،عدالت نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے 7 ارب روپےفراڈ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کہتا ہے صوبوں میں کواپریٹیو سوسائٹیز کیخلاف کارروائیوں کااختیار نہیں، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو 3 ہفتوں کی مہلت دے دی.

Leave a reply