کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

0
83

کپتان کے کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور گزشتہ چند روز سے سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا تھا تا ہم آج ان سرگرمیوں میں مزید تیزی آئی ہے

لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کی ملاقاتوں کےبعد حکومت متحرک ہوئی، حکومتی شخصیات کی ملاقاتیں ہوئیں تا ہم اب حکومتی جماعت کے ہی رہنما نے اپنا ایک اور نیا گروپ بنا لیا، ن اور ش لیگ کرتے کرتے تحریک انصاف میں ترین گروپ کے بعد علیم خان نے بھی گروپ بنا لیا اور علیم خان نے گزشتہ چند دنوں میں چالیس اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں، علیم خان کی آج ترین گروپ سے ملاقات ہے اس ملاقات سے قبل چار صوبائی وزراء نے علیم خان کے گھر پر اہم بیٹھک کی ہے.علیم خان کی زیر قیادت پنجاب میں نیا گروپ سامنے آنے کے بعد علیم خان کے گھر اہم مشاورت میں وزیر توانائی اختر ملک، وزیر فشریز صمصام بخاری، وزیر فلاح و بہبود ہاشم ڈوگر اور وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد شریک ہوئے ہیں

علیم خان سے ن لیگ کی قیادت بھی رابطے میں ہے، باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لئے پرویز الہیٰ کو ن لیگ وزیراعلیٰ بنانا چاہتی تھی ،شہباز شریف اسی لئے چودھری برادران کے پاس گئے تھے تا ہم نواز شریف اس پر راضی نہیں تھے، اب نواز شریف چاہتے ہیں کہ علیم خان کو وزیراعلیٰ بنایا جائے اور بزدار کو ہٹایا جائے،یوں علیم خان کے بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی میں سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے پاس بزدار کو بچانے کے لئے کچھ نہیں بچا اور چودھری برادران کے ہاتھ بھی پنجاب میں مزید کچھ نہیں آ سکے گا جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ 65 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کررہا ہے تا ہم حتمی تعداد آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گی.

قبل ازیں جہانگیر ترین لندن میں علاج کے لئے گئے ہیں وزیراعظم کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہوا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کیا ہے اور انکی خیریت دریافت کی ہے جہانگیر ترین کی بیماری پر شہباز شریف اور آصف زرداری نے انہیں پھول بھجوائے تھے جبکہ مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی دعائے صحت کی تھی ۔

وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کا رابطہ تقریبا دو برس بعد ہوا ہے جہانگیر ترین پر مقدمات چل رہے ہیں اور انہوں نے الگ سے ایک پارلیمانی گروپ بھی بنا رکھا ہے گزشتہ دنوں شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ جہانگیر ترین ہمارے اپنے ہیں ان سے رابطہ کرنا چاہیے ۔

اس وقت اپوزیشن عدم اعتماد کی کوشش کر رہی ہے اور شہباز شریف اور بلاول کی بھی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں جس کی شہباز شریف نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔جہانگیر ترین وزیراعظم کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے تاہم ان پر کیسز بننے کے بعد جہانگیر ترین نے وزیراعظم ہاؤس سے دوری اختیار کر لی تھی-

جہانگیر خان ترین پچھلے دنوں متحرک تھے اور انہوں نے ہمخیال اراکین اسمبلی کے گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی، جہانگیر ترین کی شہباز شریف اور بلاول سے خفیہ ملاقات کی خبریں بھی چلتی رہی ہیں، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں جہانگیر خان ترین کس کے ساتھ کھڑے ہوں گے،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا،

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین طبیعت ناسازی کے باعث علاج کے لیے گذشتہ ہفتے ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

https://baaghitv.com/rabita-tareen-kbaad-aleem-khan-ka-group-bhi-samnaya-aagyaya/

Leave a reply