ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

0
48
سپریم کورٹ نے کرونا وائرس ازخود نوٹس نمٹا دیا

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں فرانزک آڈٹ رپورٹ جمع کرا دی

ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں6ہزار72غیر رجسٹرڈ ہاوَسنگ اسکیمیں موجود ہیں،ملک بھر میں6ہزار72غیر رجسٹرڈ اور3ہزار 53رجسٹرڈ ہاوَسنگ اسکیمیں ہیں ،ملک بھر میں 667 رجسٹرڈ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں،3ہزار720رجسٹرڈہاوَسنگ اسکیم اورسوسائٹیز کافرانزک آڈٹ مکمل ہوگیا

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لاہور کی کینال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا انتظامی کنٹرول سب رجسٹرار نے سنبھالنا ہے،ہاؤسنگ سوسائٹیزکے متاثرہ افراد کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں،ملک بھر کی 369 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے،اسلام آباد 25، پنجاب 107اورسندھ میں205 شکایتوں پر کارروائی شروع کی،خیبرپختونخوا22اوربلوچستان میں 10 شکایتوں پر کارروائی شروع کی،

Leave a reply