سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرکٹ ھاؤس میں سرکاری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا یہ کانفرنس اپنی نوعیت کی مختلف کانفرنس تھی اس میں صحافیوں کے تمام گروپس نے شرکت کی یہ کانفرنس صوبائی وزیر لیبر پنجاب عنصر خان نیازی اور کمشنر سرگودھا ڈویثزن کی جناب سے منعقد کی گئی اس کانفرنس میں صدر پریس کلب وعہدیدران اور میڈیا کلب وعہدیدران اور یونیں آف جرنلسٹ کے علاوہ تمام چینل وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اس کانفرنس میں کمشنر سرگودھا نے کہاکہ پچھلی حکمتوں نے کارپوریشن کو کنگال کردیا ھے گھوسٹ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرتے تھے اور کروڑوں روپے کی ریکوری سبھی باقی ھے پبلک ھیلتھ نے پچھلے دور کے اقتدار میں کسی بڑے پروجیکٹ پر کام نہیں کیاگیا سولنگ نالیوں کےسوا انہیں کوئی اور کام کرنے ھی نہیں دیا اب انشاءاللہ بہت جلد پبلک ھیلتھ کے ٹینڈر لگنے والے ہیں میٹھے پانی کے لئے بڑے کوئیں لگے گیں انہوں نے کہاکہ کہ میں آپکو سلام پیش کرتا ھوں کہ اپ اپنے شہر سرگودھا کے لئے درد رکھے والے صحافی ھیں صوبائی وزیر لیبر پنجاب عنصر خان نیازی نے کہاکہ پچھلی حکمتوں نے شہر کو کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دیا 1995کے بعد اب تک کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں دیا اب انشاءاللہ ھماری حکومت شھر کے لئے بڑا پروجیکٹ لارھی ھے جسکی تیاریاں مکمل ھونے کو ہیں اس موقع پر آرپی او سرگودھا افضال اور ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل اور اسسٹنٹ کمشنر ملک شوکت اعوان چیف آفیسر کارپوریشن بھی موجود تھے صوبائی وزیر اور کمشنر سرگودھا نے صحافیوں کے تلخ سوالوں کے جوابات بھی دیئے یہ کانفرنس خوش نصیب کانفرنس تھی جس میں تمام صحافیوں نے ا ختلافات بھلا کر بھرپور شرکت کی صحافیوں نے اس موقع پر صحافی کالونی جوکہ کاغذوں میں موجود ھے اسے جلداز جلد مکمل کرنے کا صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا

Shares: