مزید دیکھیں

مقبول

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک...

کراچی پولیس مقابلہ،اوچ شریف کا بدنام زمانہ ڈکیت عبدالواجد ہلاک

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)کراچی...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

کراچی: ٹسیٹ سیریز کا دوسرا روز، آسٹریلیا کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز

کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نےکھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنائے ہیں-

باغی ٹی وی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جہاں آج دوسرے روز کا کھیل کھیلا گیا، آسٹریلیا نے دوسرے روز کا کھیل 251 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا اور دن کے اختتام تک اسکور کر 505 تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 160 رنز کر بنا کر نمایاں بلے باز رہے اس وقت وکٹ پر مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے موجود ہیں۔

قبل ازیں کراچی میں کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پہلے روز آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے سیشن میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 36 رنز کی اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لیمبوشین بغیر کوئی اسکور کیے رن آؤٹ ہوگئے ان کی وکٹ ساجد خان نے حاصل کی۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے ایک اوور قبل پاکستان نے بریک تھرو حاصل کیا اور اسٹیو اسمتھ 71 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے اوپنر عثمان خواجہ نے 127 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

پاکستان

امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فہیم اشرف، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی، حسن علی۔

آسٹریلیا

عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن، مچل سوئپسن۔

پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ