راولپنڈی:راولپینڈی میں فلیگ مارچ شروع :اگلے چند دن اہم ،اطلاعات کے مطابق سی پی او عمر سعیدملک کی ہدایت پرایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس کا چونترہ کے علاقہ میں فلیگ مارچ شروع کردیا ہے

ذرائع کے مطابق فلیگ مارچ میں ایس پی صدر، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس کمانڈوز اور دستوں نے شرکت کی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فلیگ مارچ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا،

ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاضکا کہنا ہے کہ فلیگ مار چ کا مقصدجرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آڑ میں قبضہ مافیا اور قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے،

ادھر اسلام آبادمیں دفعہ 144 کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا،ریڈزون کے باہر ایک کلومیٹر تک کے رقبے کو بھی ریڈزون میں شامل کردیا گیا

ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق ریڈزون میں ایمبیسی روڈ، ساؤتھ یونیورسٹی روڈ، خیابان اقبال بھی اس فیصلے کی لپیٹ میں ہیں‌شاہراہ سہروردی، سیرینا چوک، ڈھوکری چوک، کو بھی ریڈزون قراردیدیا گیا،

اس کے ساتھ ساتھ مری روڈتھرڈ ایونیو، خیابان اقبال کا ساؤتھ ایریا، چائنہ ایمبیسی بھی ریڈزون ایریا قراردیا گیا ہے سیکیورٹی فورسز کو ریڈزون میں ہمہ وقت ریڈالرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ریڈزون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

Shares: