لاہور : اطلاعات یہی ہیں کہ سابق کپتان مصباح الحق کا نام مکی آرتھر کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے متوقع ہیڈ کوچ کی فہرست میں میں شامل ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کرکے ان کے کوچ بننے کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کمیٹی اراکین کی سفارش سے مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہیں دی گئی۔اب مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ مصباح کوالیفائیڈ کوچ ہیں، گذشتہ سال تک وہ فرسٹ کلاس کرکٹ اور پی ایس ایل کھیلتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بین الاقوامی کرکٹ کے آئندہ 42 میں سے 30 روز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کیلئے پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کا تجربہ کھلاڑیوں کیلئے مفید ثابت ہوگا۔