اسلام آباد:وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی وخلیجی امور اور چئیرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے آج اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے کامیاب اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ،حکومت پاکستان نے اوآئی سی کانفرنس منعقد کراکے دنیا بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کی ۔45 اوآئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ تشریف لائے ۔ اسی کے قریب دیگر ممالک کے وفود نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آج اوآئی سی پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ کشمیر پر اس نے کتنا جاندار موقف پیش کیا ۔اوآئی سی سیکرٹری جنرل نے کشمیر و فلسطین پر امت مسلمہ کا موقف پیش کیا ۔اسلاموفوبیا کے خلاف جو کامیابی اوآئی سی نے حاصل کی وہ تاریخی ہے
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پریڈ میں مسلم وزرائے خارجہ سمیت چائنہ کے وزیر خارجہ کی موجودگی سے دنیا میں امن کا پیغام گیا ہے ۔ تنقید کرنے والے بتائیں کہ وزیر اعظم کے ایک طرف چین اور دوسری طرف سعودی وزیر خارجہ بیٹھنا کیا کمزور تعلقات کی علامت ہے ۔
انہو ن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی میں اپنے خطاب کے ذریعے مسلم امہ کو جگادیا ہے ان کی تقریر نہ صرف پاکستان کے وزیر اعظم کی تقریر تھی بلکہ عالم اسلام کے نمائندے کی تقریر تھی۔وزیر اعظم کا پیغام بڑا واضح تھا انہوں نے امن و سلامتی اور آپس میں بھائی چارے اور جنگوں سے دور رہنے کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اوآئی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہونے سے روکنے کے لئے اربوں ڈالرز خرچ کئے بھارت نے اسلامی ممالک کو اسلام آباد آنے سے روکنے کی پوری کوشش کی بھارت کی طرف سے اوآئی سی کانفرنس ناکام بنانے کی کوششوں کے ثبوت موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ پریڈ پر فلسطینی وزیر خارجہ کہہ رہے تھے ہمیں پاکستانیوں پر فخر ہے
طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک اور اوآئی سی کا افغانستان کی مدد کے لئے معاہدہ ہوا ہے اسلامی وزرائے خارجہ نے کہا وزیر اعظم کی تقریر امت مسلمہ کی ترجمانی تھی
LIVE #APPNews: Allama Tahir Mehmud Ashrafi, PM’s Representative on Interfaith Harmony and Middle East addressing press conference #Islamabad @TahirAshrafi https://t.co/ZWiJrZDbi2
— APP (@appcsocialmedia) March 24, 2022
انہوں نے کہا کہ جب آپ ابیسلیوٹلی ناٹ کہتے ہیں تو پھر سازشیں بھی ہوں گی اوآئی سی بنانے اور اوآئی سی سربراہی کانفرنس کرنے والے بھٹو شاہ فیصل کرنل قذافی کا کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہر نیکی کے کام کے لئے کھڑا ہوں ۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی کو برے ناموں سے نہیں پکارا جانا چاہئے یہ سب کے لئے ہے ایک مذہبی جماعت کا سپریم کورٹ میں موقف آیا ہے کہ خیانت جائز ہے ووٹ کو عزت دو اور اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے سب بے نقاب ہوگئے انہوں نے کہا سکھر میں ہندو بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے وہاں جاوں گا
علامہ طاہر اشرفی نے کہا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ او آئ سی کا اجلاس ریگولر اجلاس تھا جو کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے 22مارچ کو منعقد ہو تاکہ تمام غیر ملکی مہمان بھی مسلح افواج کی پریڈ میں شرکت کرسکیں۔ اس اجلاس میں 150 سےزائد قراردادیاں پاس ہوئیں ۔ جس میں مسئلہ کشمیر، فلسطین ، اسلاموفوبیا سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ همارا دين قابل فخر همارا وطن قابل فخر همارى قوم قابل فخر همارى فوج قابل فخر اور همارى حكومت قابل فخر هے جس نے امت مسلمه كو جمع كيا۔