آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے آئی جی پنجاب کرکٹ لیگ 2022؁ء کاشاندار افتتاح کیا

تفصیلات:(شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی)

آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے آئی جی پنجاب کرکٹ لیگ2022؁ء کا شانداد افتتاح کیا

اس موقع سابق قومی کرکٹرسعید اجمل،سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن،ایس ایس پی آپریشز عبد اللہ لک،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اجمل اور دیگر معز زمہمانان گرامی نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے بتلایا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں نے پہلا پنجاب لیول پر ٹورنامنٹ جس کی نمائندگی کا اعزاز فیصل آباد ریجن کو دیا ہے۔

جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی ٹورنامنٹ کا مقصد پولیس جوانوں میں کھیل کے جذبے کو فروغ دینا، ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو ابھارناہے۔

بعدازاں آرپی او فیصل آباد عمران محمود،سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن،سابق قومی کرکٹر سعید اجمل اور دیگر معززمہمانوں نے دیگر اضلاع سے آنے والی ٹیموں کے ساتھ ملاقات کی۔

بعدازاں آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغازکرتے ہوئے بیٹنگ کی اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد غلام مبشر میکن نے بولنگ کروائی۔

امروزپول Aمیں ریجن فیصل آباد اور ریجن بہاولپور کے درمیان جبکہ پول Aکا ہی دوسرا میچ ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب اور ٹریفک پولیس پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسی طرح پولBمیں ریجن گجرانوالہ اور ریجن سرگودھا کے درمیان جبکہ پولBکا ہی دوسرا میچ ایلیٹ پولیس پنجاب اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پول Cمیں ریجن ملتان اور CCPOلاہور کے درمیان جبکہ دوسرا میچ ریجن ساہیوال اور ریجن راولپنڈی کے درمیان کھیلا جائے گا۔پول Dمیں ریجن ڈیرہ غازی خان کا مقابلہ CTDپنجاب اور چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹر کا مقابلہ فاروق پولیس ٹریننگ سنٹر سے ہوگا۔

Shares: