لاہور:بھارت میں چار سال سے قید پاکستان کی بیٹی بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں:وزیراعظم کا شکریہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں چار سال سے قید پاکستانی خاتون سمیرا اپنی بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے سمیرا رحمان اور ان کی 4 سالہ بیٹی ثنا فاطمہ کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہےکہ سمیرا کا تعلق کراچی سے ہے، سمیرا کے والدین گذشتہ کئی برسوں سے قطر میں روزگار کے لیے مقیم ہیں، قطر میں والدین کی مرضی کے خلاف سمیرا نے بھارتی نوجوان سے شادی کی، سمیراشوہر کے ہمراہ بغیر ویزے کے 2016 میں انڈیا میں داخل ہوئیں،

ذرائع کے مطابق کچھ عرصے بعد بھارتی حکام کی جانب سے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا، شوہر پر انہیں بغیر ویزا انڈیا لانے میں سہولت کاری کا الزام تھا، قید کے ابتدائی دنوں میں ہی جیل میں سمیرا کی بیٹی پیدا ہوئی۔

کچھ عرصے بعد ان کے شوہر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور شوہر نے رہائی کے بعد ان سے رابطہ بھی ختم کردیا۔
شوہر سے رابطہ ختم ہونےکے بعد سمیرا نے اقرار جرم کیا جس پر انھیں تین سال قید کی سزا ہوئی جو وہ پہلے ہی مکمل کر چکی تھیں۔

میڈیا پر خبریں آنےکے بعد یہ مسئلہ پاکستان میں سینیٹ میں اٹھایا تھا جس کے بعد پاکستانی حکومت اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سمیرا کو پاکستان لانے کے لیے ضروری انتظامات کیے۔

ادھر پاکستان پہنچنے پردونوں ماں بیٹی انتہائی خوش تھیں اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بچھڑی ہوئی پاکستان کی بیٹی کواپنے وطن اور اپنے لوگوں سے ملادیا ہے ،

اس حاتون کے پاکستان پہنچنے کے مناظربہت جزباتی تھے اور یہ منظردیکھ کرسوشل میڈیا پرصارفین اس خاتون کے لیے دعاگو بھی ہورہے تھے کہ اللہ تعالیٰ اس خاتون کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے

Shares: