اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں تمہارا وزیرخارجہ ہوں میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، سینہ چاک کردیا تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملک کا وزیر خارجہ ہوں اور میرے سینے میں بہت سے راز ہیں اگر یہ سینہ چاک کردوں تو یہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان اور قوم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرے کانوں میں آواز گونجی، میرے پاس جو بھی باتیں آئیں کپتان کو بتادیا منصوبہ کیا ہے اور کہاں ہورہا ہے، جب وہ کہتا ہے ایبسولوٹلی ناٹ تو اس کی قیمت ہے، کیا عوام اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، ان کا منصوبہ آپ کو بتا دیا اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 36 سال پاکستان کی سیاست میں بلدیات سے لیکر وزارت عظمیٰ تک کا الیکشن لڑا ہوں، آج قوم کہہ رہی ہے کہ مجھے چاہیے پرانا خان اور نیا پاکستان، جو ڈگمگا رہے ہیں قوم انہیں معاف نہیں کریگی ان سے کہتا ہوں کہ فیصلہ کرلو۔

ضمیر بکتے ہیں، جب کچھ بکتے ہیں تو کچھ کھڑے ہوجاتے ہیں،آصف زرداری جتنی دولت ہے، لے آؤ کوئی کارکن بکنے والانہیں، آج پاکستان کی عوام نے کپتان پر اعتماد کا اظہارکردیا ہے اور عمران خان کی حکومت آج عوام کی کچہری میں سرخرو ہوگئی ہے، اےپی ایس حملہ ہوا قوم جاگی دہشتگردوں کو شکست ہوئی، عمران خان قوم جاگ چکی ہے، آج قوم جاگی ہے لٹیروں کو شکست ہوگی یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے، ہم یہ ووٹ نہیں بیچیں گے ضمیر کا سودا نہیں کرینگے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں کھڑے ہی رہیں گے، قوم دیکھ رہی ہے، آج عمران خان ایک طرف اور یہ سب یکجا ہوگئے، یہ سب بغض عمران میں اکٹھے ہوگئے ہیں، قوم سے پوچھتا ہوں کیا عمران خان کا سر جھکنے دو گے، یہ تمہیں جھکانا، بولی لگانا چاہتے ہیں، ان کا جھنڈا، نشان اور منزل ایک نہیں صرف بغض عمران ہے، پیغام بھیجا گیا یہ سب چاہتے ہیں کہ ہمیں این آراو دے دیں، دوہم عدم اعتمادواپس لے لیں گے۔

شاہ محمود نے براہ راست عوام سے سوال کیا کہ کیا عمران خان انہیں این آر او دیدے تو عوام نے نعروں کے ذریعے انکار میں جواب دیا۔

شاہ محمود نے مزید کہا کہ عمران نے کہا تھا میں تمہارے سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا لوگ کہتے تھے کیسے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ آئے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت ہوئی، 19 دسمبر،22 اور23 مارچ کو اسلام آباد میں 62 ممالک کے وفود پاکستان آئے، عمران خان نےکشمیریوں کے حق کیلئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کی تھی، کشمیریوں کیلئے23 مارچ کو متفقہ قرارداد منظور کی گئی، عمران خان نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کیلئے آواز بلند کی، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف ایک قرارداد پاس کی گئی، اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد کی منظوری کا سہرا عمران خان کوجاتاہے
عوام ان چند خاندانوں کا غلام نہیں رہنا چاہتی،اہل پاکستان شہباز،زرداری نواز کوجیل میں دیکھنا چاہتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ احمد رشید کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری جیل کے اندر ہوں۔

دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نو اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک محبت وہ ہوتی ہے جو اقتدار کی ہوتی ہے، ایک محبت وہ ہوتی ہے جو غریب اور عوام کے سمندر کی ہوتی ہے، یہ چور یہ ڈاکو ہیں یہ گینگ آف تھری ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے کرنل قذاتی، صدام حسین اور اسامہ بن لادن تک کا مال نہیں چھوڑا، یہ سازش کر کے سعودی عرب گئے، انہوں نے پلیٹ لیٹس مینج کیے اور لندن گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم نے مہنگائی اور بیروزگاری، مہنگے بجلی اور گیس بل برداشت کیے، عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری لٹیرا جیل کے اندر ہوں۔انہوں نے کہا کہ تین کا کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے۔

اگرآج عمران خان ضمیرفروشی کی خریدوفروخت پرچُپ ہوگیا توپھرنسلیں ان کےہاتھوں یرغمال ہوتی رہیں گی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ‘امربالمعروف’ جلسے کا پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی آغاز ہوگیا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود ہے اور گراؤنڈ کے اطراف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔

 

 

جلسہ کے آغاز کے پی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی تقریر سے کیا گیا، پرویز خٹک نے اپنی مختصر تقریر میں اپوزیشن اور منحرف ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ ہاؤس میں گھوڑوں کا اصطبل لگایا گیا، ایک نامراد عورت کے سوا ایک بھی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے ہمیں نہ چھوڑا، منحرف ارکان ہمارے تھے ہی نہیں وہ تو لوٹے تھے۔

عمران خان کبھی ان چوروں کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈالے گا کبھی انہیں این آر او نہیں دے گا، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔

پرویز خٹک نے منحرف ارکان کو کہا کہ انکی جرات کیسے ہوئی؟ ہمیں چھوڑ کرگئے، یاد رکھو کہ پچھتاؤ گے ،آپ کے منہ پر کالا رنگ پھینکاجائیگا۔

عمران خان سفیرکشمیر وفلسطین، عالم اسلام کے نڈراوربیباک لیڈر ہیں نہیں یقین تو مسلم دنیا سے پوچھ لیجیئے ، ان خایالات کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی حیدر زیدی نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ کے اسکول اور اسپتال تباہ کردیئے، ان چوہوں کا علاج صرف ایک ہی شخص کے پاس ہے جس کا نام عمران خان ہے۔

 

علی زیدی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چوہا مافیا کا لیڈر آصف زرداری ہے، یہ بڑے سائز کا چوہا ہے جو سندھ کی ساری گندم کھاگیا،ساراپانی پی گیا، بڑے سائز کا چوہا سندھ کی زمینیں ہڑپ کررہاہے، اس نے اسکول اسپتال تباہ کردیئے۔

کارکنان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں انشااللہ عمران خان کی قیادت میں سندھ کےچوہوں کا شکار کرکےدکھاؤں گا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عدم اعتماد تحریک کیوں آئی ہے؟ تو آپ کو بتادوں کہ عمران خان فیٹف سے بھی پاکستان کی جان چھڑانے لگےہیں، عمران خان نے کشمیر کےمسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، عمران خان کو اس لئے لائے کہ 15مارچ اسلاموفوبیا کیخلاف دن منایاجائیگا۔

شفقت محمود کا خطاب

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے جلسے نے فیصلہ سنادیا قوم عمران خان کیساتھ ہے، عوام نے یہاں آکر ثابت کردیا کہ ملک میں کوئی لیڈرہےتو وہ عمران خان ہے، اصل جمہوریت عوام اور فیصلہ بھی عوام کا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی قیمتیں لگانا کیا جمہوریت کا نام ہے، یہ لوگ کئی دہائیوں سے پیسے لگاکر حکومت بناتے رہےہیں، یہ ان کی صرف حکومت بنانے کی نہیں پیسہ بنانے کی باریاں تھیں۔ چوہوں نے جو کام شروع کیا ہے ان کو ناکامی ہوگی

قاسم سوری صدر بلوچستان

پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر قاسم سوری نے کہا کہ آج آپ کا وزیراعظم پوری امت مسلمہ کا رہبر بن چکا، آج کا وزیراعظم آپ کے دل کی آواز ہے، ہر ایک سےبرابری پر بات کرتاہے، ماضی کے حکمرانوں کی بیرونی آقاؤ کے سامنے کانپیں ٹانگتی تھیں۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ عمران خان غلامی کی زنجیریں توڑ رہاہے، عمران خان نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے وہ عوام کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہے، آج ہمارا وزیراعظم وہ اعلان کرےگاجو آپکےدل کی آوازہوگی۔

Shares: