میکسیکو سٹی میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک، 4 زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو میکسیکو سٹی کے جنوب میں ایک چھوٹا طیارہ ایک سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیرجانے والا طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

ابتدائی معلومات میں طیا رہ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے، طیارہ ٹکرانے سے سپر مارکیٹ اسٹور بھی تباہ ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حادثے کی جگہ دھماکے کا بھی خدشہ تھا لیکن فیڈرل سول پروٹیکشن نے عوام کو خطرہ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے پہلے انجن میں سے دھواں نکل رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کنگ ایئر کے ٹوئن انجن والے طیارے میں سوار تھے، جس میں تقریباً نو مسافروں کی گنجائش ہے موریلوس ریاست میں شہری دفاع کے دفتر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا زخمی ہونے والے افراد مسافر تھے یا اسٹور میں خریداری کرنے والے لوگ۔

FlightAware ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ طیارے نے بحرالکاہل کے ساحلی ریزورٹ Acapulco سے اڑان بھری تھی۔

امریکا طویل جنگ کے لیے تیار رہے:شمالی کوریا کی دھمکی

Shares: