عدم اعتماد یابےرحمانہ احتساب:ہوم ورک مکمل،عمل ردعمل کےبعدمتوقع:بیوروکریسی کی پروفائلزطلب

0
47

لاہور:پی ڈی ایم نے عدم اعتماد لاکربےرحمانہ احتساب کی بنیاد رکھ دی:ہوم ورک مکمل،عمل ردعمل کےبعد متوقع،اطلاعات کے مطابق ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےخلاف عدم اعتماد اپنے انجام کوپہنچنےوالی ہے تو دوسری طرف بے رحمانہ احتساب کے لیے فریم ورک مکمل ہوچکا ہے

ذمہ دارذرائع کے مطابق اس حوالے سے پچھلے کئی ہفتوں سے کام جاری تھا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے کام مکمل ہوچکا ہے ،عدالتوں میں زیرالتو کیسز کی فائلز بھی ٹیبل پرپہنچ چکی ہیں اور ان زیرالتواکیسز کے فیصلے 20 سے 25 دن کے اندر اندرکردیئے جائیں گے

ذمہ دار ذرائع کے مطابق عدالتوں کوبلیک میل کرنے والوں کوقانون کی گرفت میں‌لانے کے حوالے سے کل سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے یہ طئے ہوا ہے کہ کسی کو عدالتوں کو بلیک میل نہیں کرنے دیا جائے گا اوراس سلسلے میں ملوث پائے جانے والے افراد اوران کی حمایت میں تقریری یا تحریری طورمتحرک افراد سے بھی باز پرس کی جائے گی

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پچھلے چند دنوں سے وفاقی اور چاروں صوبوں کی بیوروکریسی کی پروفائلز بھی منگوا لی گئی تھیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آنے والے اگلے 48 گھنٹوں میں اہم ذمہ داریوں کے ساتھ کوئی بھی فیصلہ ہوسکتا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سندھ میں بیوروکریسی میں سیاسی اثرورسوخ والے افسران کے گرد سُرخ دائرے لگا دیئے گئے ہیں اور ریاست کے وفادار افسران کو بھی سبزمارکر سے نمایاں کردیا گیا ہے

بلوچستان کے حوالے سے بھی اہم اطلاعات ہیں کہ وہاں بھی سخت احتساب کو رائج کیا جائے گا اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیاست کی آڑ میں بڑے بڑے مقدمات میں ملوث افراد کے محفوظ رہنے کا سلسلہ اب نہیں چلنے دیا جائے گا

ادھر اس حوالے سے اہم ترین ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس بےرحمانہ احتساب میں حکومتی شخصیات کا نام بھی شامل ہے جو ابھی تک اقتدار کی آڑمیں معاملات کو طول دے کربچ رہے تھے ،اس حوالے سے عمران خان کے قریبی ساتھی بھی خوف زدہ ہیں کہ بے رحمانہ احتساب کرنے والے اگربے رحم ہوگئے توپھریہ جمہوری رنگ رلیاں معطل ہوسکتی ہیں اورملک ایک نئے دور میں داخل ہوسکتا ہے

Leave a reply