اسلام آباد : امریکہ نے رجیم چینج کی دھمکی دی:عمران خان پاکستان کا غیرت مند بیٹا نہ جُھکا نہ جھُکنے دے گا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکا نے واضح طور پر رجیم چینج کی دھمکی دی،عمران خان کو ٹارگٹ کیا اور کہا عمران خان کوہٹاؤگے توہم آپ کومعاف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ امریکا سے بیان آرہےہیں ہم نےکوئی ایسی بات نہیں کی، امریکا نے کب سچا بولا؟امریکی حکومت نے ہمیشہ دنیا سے جھوٹ بولا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکا سے جو بھی تردیدی بیان آرہے ہیں وہ سراسرجھوٹ ہیں، یادرکھیں امریکا نےجوتردیدکی ہے وہ سراسرجھوٹ ہے، امریکا نےعراقی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ میں بھی جھوٹ بولا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکاکے ساتھ آفیشل میٹنگ ہوئی، امریکا نے واضح طور پر رجیم چینج کی دھمکی دی،عمران خان کو ٹارگٹ کیا، امریکانےکہا عمران خان کوہٹاؤگے توہم آپ کو معاف کریں گے۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا کس چیزکی معافی ؟ کیونکہ عمران خان نےقوم کی خودداری کےلیےاسٹینڈ لیا؟ امریکاکویادہوناچاہیےعمران خان کےپیچھےیہ قوم اب خوددارہوگئی ہے۔

ادھر اطلاعات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ کے فیصلہ کن کارروائی کے دوران وزیراعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے خبر تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ارکان کو جانے سے منع کردیا تھا، تاہم اب حکومت نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کر لی ہے۔

 

 

اب فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کل قومی اسمبلی جائیں گے۔ ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے روز پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔

اسمبلی قانون کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کو اپنے نمبرز گیم پورے کرنے ہوتے ہیں اور ممکنہ تعداد کو قومی اسمبلی میں لانا ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی کا ایوان 342 ارکان پر مشتمل ہے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے 172 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

متحدہ اپوزیشن پہلے ہی اپنی عددی برتری ثابت کرچکی ہے جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ عدم اعتماد کے روز بڑا سرپرائز دینگے۔

 

Shares: