مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز کل وزیراعلیٰ پنجاب بننے جا رہے ہیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے الزام لگایا کہ کل ارکان اسمبلی پر پابندی لگا کر اجلاس میں شرکت سے روکا جائے گا وفاق کی طرح پنجاب میں بھی غیر آئینی اقدامات کی تیاری کی جارہی ہے پرویز الہٰی نے شکست دیکھ کر وضع داری کی سیاست کو ختم کر دیا اگر ووٹ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار پرویز الہٰی ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسپیکر کا کام الیکشن کروانا تھا نہ کہ کسی کا آلہ کار بنا جائے پنجاب میں پلان کر کے ہنگامہ کر وایا گیا پھر اور اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہمارے لوگ روزے میں تھے بجلی ، پانی اور اے سی بند کردیئے گئے-
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ لا قانونیت اسمبلی میں نہیں دیکھی گئی اگر حمزہ شہباز کے پاس تعداد 200سے کم ہوتی تو الیکشن کروا دیتے اسپیکر میں اگر ہمت تھی تو استعفٰی دے کر الیکشن لڑتے۔
رانا مشہود نے کہا کہ علیم خان کی پریس کانفرنس نے سب کچھ واضح کر دیا۔پی ٹی آئی والوں کے مکروہ چہروں نے مذہب کارڈ کھیلا۔ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں انصاف ہو۔
وزیراعظم عمران خان آج لاہورکا دورہ کریں گے
دوسری جانب پی ٹی آئی نےاراکین کو وزیراعلی ٰپنجاب کے انتخاب میں پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند کر دیا گیا ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس پارٹی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے جاری کیے-
نوٹس میں اسد عمر نے کہا کہ منحرف ارکان کی حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنس اور ملاقاتوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا ہے غیر حاضری یا خلاف ووٹ دینے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی ،







