پڈعیدن:ریلوے ٹریک پردھماکا،اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

پڈعیدن :چند دن پہلے ریلوے ٹریکس پر حملوں کے زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے تھے کہ پڈعیدن میں ریلوے ٹریک پردھماکے کی خبر آگئی
پڈعیدن کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے پولیس کے مطابق سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کےگزرنے کے بعد دھماکا ہوا جس کے باعث اپ ٹریک کا ایک فٹ اور ڈاؤن ٹریک کا 9 انچ حصہ اڑگیا۔

پولیس نے بتایا کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں پر آمدو رفت معطل ہوگئی ہے جبکہ شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن، قراقرم ایکسپریس کو کوٹ لالو میں روک دیا گیا ہے۔؎

پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل عملے کوطلب کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے حیدرآباد میں ریلوے ٹریک دو جگہ دھماکوں سے اڑا دیا گیا، ریلوے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل خوف و ہراس پھیل گیا۔جمعرات کو ریل کی پٹڑی پر پہلا دھماکہ کوٹری خورشید کالونی میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ہوا جن سے پٹڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنائی دی اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔

خورشید کالونی دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث کراچی اور لاہور کے درمیان آنے جانے والی ٹرینوں کو کوٹری اور بھولاری پر روک دیا پولیس بم ڈسپوزل اسکوارڈ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور موقع کے معائنے کے بعد آس پاس سرچ آپریشن کیا گیا اور ریلوے حکام نے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کرایا۔بعد میں مرزا پاڑہ حیدرآباد کے قریب ریل کی پٹڑی پر دھماکہ ہوا، بم ڈسپوزل کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے 9 انچ ریلوے ٹریک ٹوٹ گ

Comments are closed.