عمران خان کی نشانی جو علی محمد قومی اسمبلی سے جاتے وقت ساتھ لے گئے

0
47

سابق حکومت کے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان ایوان سے جاتے وقت نشانی کے طور پرعمران خان سے منسلک ایک چیز ساتھ لے گئے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ عمران خان کی یادگار کے طور پر ایک چیز لے جا رہے ہیں اور وہ یہ تب ہی واپس کریں گے جب عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوں گے۔

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

علی محمد خان نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے سیٹ نمبر کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پہ اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے میں عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں وہاں نہیں چھوڑا اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا انشاءاللّٰہ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اس موقع پر جہاں تمام حکومتی اراکین ایوان سے چلے گئے وہاں واحد شخص علی محمد خان ایوان میں بیٹھے رہے-

قبل ازیں علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی، بحثیت وزیر پارلیمانی امور کے مولانا فضل الرحمان کو ویلکم کرتا ہوں۔مولانا جس عمران خان کو ایجنٹ کہتے تھے وہ کیسا ایجنٹ تھا جسے ہٹانے کیلئے امریکہ نے پورا زور لگایا، میدان کربلا میں حسین کو عارضی شکست ہوئی تھی، لیکن دنیا انہیں یاد رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ہنسنے سے میرے حوصلے کم نہیں ہوں گے وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے،عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی، روس صرف بہانہ ہے ،عمران خان نشانہ ہے عمران خان کا یہ گناہ ہے کہ اس نے سامراج کے سامنے کھڑے ہو کر ایبسلوٹلی ناٹ کہا ، کہا گیا کہ اگر عمران خان کی حکومت گر گئی تو پاکستان کو معاف کردیں گے۔


علی محمد نے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا لیڈر کھڑا رہا، جھکا نہیں، ڈرا نہیں ،مجھے اس بات پر خوشی ہے عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی میری دعا ہے کہ میرا ملک ،میرا پاکستان آگے بڑھتا رہے جلد عمران خان انشااللہ عوام کی طاقت سے دوبارہ واپس آئے گا، آج بھی پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو سامراج کے خلاف کھڑے ہیں۔

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

Leave a reply