ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چند دنوں میں پاک افغان سرحد پر واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے،بارہا افغان حکومت سے سرحدی علاقہ محفوظ بنانے کی درخواست کی ،دہشتگرد افغان سرزمین پاکستان میں کارروائیوں کیلئے استعمال کررہے ہیں،کالعدم دہشتگردگروہوں نے سرحدی حفاظتی چوکیوں پر حملے جاری رکھے،14اپریل کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے پاک فوج کے 7 جوان شہید کیے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں یہ پاک افغان سرحد پر امن برقرار رکھنے کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہے افغان حکومت پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنائے،
آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف
بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار
جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل
واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے دراندازی کرتے ہوئے پاکستانی سرحد کے اندر پاک فج کے ایک فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا، دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔