مزید دیکھیں

مقبول

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور ٹارگٹ حملوں کی پاکستان نے کی مذمت

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اور ٹارگٹ حملوں کی پاکستان نے کی مذمت

پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف حالیہ تشدد اور ٹارگٹ حملوں کی شدید مذمت کی ہے

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہیں ،نئی دہلی میں مسجد میں توہین آمیز نعرے بازی اور اشتعال انگیزی کی گئی حالیہ واقعات نے بھارت میں فروری 2020 کے دہلی قتل عام کی یادکو تازہ کر دیا بھارت تشدد اور دھمکیوں کے واقعات کی شفاف تحقیقات کرے،بھارتی مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے قابل عمل کوششیں کرے،

بھارت میں ماہ رمضان میں مسلماںوں پر جینا تنگ کر دیا گیا ہے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد، املاک کی تباہی کے واقعات جاری ہیں اور مودی سرکار خاموش ہے، بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں ایک ہندو مذہبی جلوس کے دوران ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والے فسادات کے سلسلے میں 14 افراد کو گرفتار کیا ہے نئی دہلی کے مضافاتی علاقے جہانگیر پوری میں ایک تہوار کے موقع پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران گزشتہ روز 6 پولیس افسر اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے پولیس نے بتایا ہے کہ فساد میں ملوث دیگر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے لیے شناخت کی جارہی ہے

قبل ازیں دہلی میں فسادات کیس میں 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے ملزم انصار کو گرفتار کیا ہے جس کو واقعہ کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے تا ہم انصار کی بیوی کا کہنا ہے کہ میرا شوہر بے گناہ ہے، بے قصور ہے، افطاری کے وقت انہیں اطلاع ملی کہ جھگڑا ہو رہا ہے اس کے بعد وہ کھانا چھوڑ کر بھاگے کہ کوئی مار پیٹ نہ کرنے لگے وہ تو لوگوں کی جان بچانے کے لئے گھر سے باہر گئے تھے لیکن انہیں ہی مجرم قرار دیا جا رہا ہے ہمارا خاندان ایک ہندو علاقے میں رہتا ہے اور یہاں 12 سال ہو گئے ہیں میرے شوہر کا کبھی کسی سے جھگڑا بھی نہیں ہوا ہمارے پڑوسی بھی ہندو ہیںانہوں نے آج تک ہمیں کبھی پریشان نہیں کیا ہم اکٹھے رہتے ہیں ان کے شوہر کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے وہ شوگر کے مریض ہیں اور ان کے جسم کا آدھا حصہ مفلوج ہے میرا شوہر اچھے کے لئے گیا تھا لیکن انہی کو الزام لگایا گیا ہے وہ میرے گھر کے واحد کمانے والے شخص ہیں انہیں کچھ ہو گیا تو ہمارے خاندان کی دیکھ بھال کون کرے گا

 کرناٹک میں ایک اورکالج نے طالبات کوحجاب کے ساتھ کالج کے اندرداخل نہیں ہونے دیا

 حجاب کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے پرکرناٹک کے سرکاری اسکول کی طالبات نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا

ایک نہ ایک دن باحجاب لڑکی ہی بھارت کی وزیر اعظم بنے گی۔

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی، خواتین ونگ کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاج

"میرا حجاب میرا فخر”پاکستان کی بیٹوں کا مسکان کے ساتھ اظہاریکجہتی:ایمان افروزتقریبات

امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردے دیا

بھارت: وزیر تعلیم کامدھیہ پردیش میں بھی طالبات کےحجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

بھارت میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج ، تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند

 مودی یاد رکھ حجاب مسلمان خواتین کا حق ہے:با حجاب طالبات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں

:بھارتی تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی، ملالہ نےہندووں کی مذمت کی بجائے حمایت کردی 

ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب نہتی مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی کے اللہ اکبر کے نعرے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan