خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 20 سے زائد بیکریاں سیل، متعدد پر جرمانے کئے گئے-

باغی ٹی وی : ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق لوئر دیر لال قلعہ میں بیکری سے مضر صحت مٹھائیاں برآمد ہونے پر یونٹ سیل کیا گیا ضلع خیبر میں 3بیکری یونٹس سیل کئے گئے جبکہ ہری پور میں 500 کلو سے زائد غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کی گئیں-

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چارسدہ، مردان میں ایک ایک بیکری یونٹ سیل کردیا گیا،ایبٹ آباد، پارہ چنار میں غیر معیاری بیکری پراڈکٹس پر 2،2 بیکری یونٹ سیل کئے-

ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید بتایا کہ بنوں کے مختلف علاقوں میں نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر چار بیکری یونٹ سیل، کئے گئے ہنگو ٹل میں بیکری یونٹ سے 1300 کلو غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کر کے یونٹ سیل کر دیا گیا-

ترجمان کے مطابق سوات میں بیکری یونٹس سے سیکڑوں کلو غیر معیاری مٹھائیاں تلف کر کے جرمانے عائد کئے گئے خوازہ خیلہ سوات میں مٹھائیوں میں کپڑوں کا رنگ استعمال کرنے اور ناقص صفائی پر 5 بیکری یونٹس سیل کئے گئے-

ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ: تفصیلات آگئیں

Shares: