اسد قیصر استعفیٰ دے گئے مگر سرکاری گاڑی نہ دے کر گئے
اسد قیصر استعفیٰ دے گئے مگر سرکاری گاڑی نہ دے کر گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر عہدے سے فارغ ہونے کے بعد اب تک سرکاری گاڑی استعمال کررہے ہیں گاڑی کا نمبرGAE 190۔ ہے اور سفید رنگ کی گاڑی ہے
اسد قیصر گاڑی میں سوار ہونے لگے تھے تو اسوقت صحافیوں سے بات چیت کے بعد ایک صحافی نے سوال کر ڈالا، اسد قیصر نے گاڑی کو اپنا کہہ دیا تا ہم بعد میں صحافیوں نے اسد قیصر کے جھوٹ کو پکڑ لیا،
اسد قیصر کے جھوٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ۔ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟
جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ۔ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور PTI کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟ https://t.co/P1YeLanFhF
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 13, 2022
قبل ازیں حسن ایوب خان نے ٹویٹ کی تھی اور کہا تھا کہ اسد قیصر اسمبلی سے مستعفی ہوگئے ہیں لیکن سرکار / کابینہ ڈویژن کی ملکیت گاڑی آج بھی استعمال کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کی جارہی جسکی وجہ بڑی واضع ہے کہ صاف چلی شفاف چلی !،ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں اسد قیصر سے سوال کیا گیاکہ کیا یہ سرکار کی گاڑی ہے جس پر اسد قیصر نے کہا نہیں میری اپنی ہے،سرکاری نہیں ہے
حسن ایوب خان کا کہنا تھا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کمال دلیری سے جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ آج جب ان سے سوال کیا گیا کہ گاڑی سرکاری ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں میری اپنی ہے ،،ایکسائیز کا ریکارڈ بطور ثبوت ٹویٹ کر رہا ہوں
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کمال دلیری سے جھوٹ بولتے ہیں کیونکہ آج جب ان سے سوال کیا گیا کہ گاڑی سرکاری ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں میری اپنی ہے ،،ایکسائیز کا ریکارڈ بطور ثبوت ٹویٹ کر رہا ہوں جبکہ انکے جواب کے گواہ @Matiullahjan919 @imranshehri اور @Babar_A_Abbasi ہیں۔ pic.twitter.com/IG8Xjyj5Gl
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) May 13, 2022
قبل ازیں اسد قیصرکا کہنا تھا کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر مکمل اعتماد ہے۔ امید ہے عدلیہ جلد الیکشن کروانے میں کردار ادا کرے گی۔ پوری قوم کی نظریں عدالت پر لگی ہیں۔ ہمیں بار بار سلیکٹڈ کہا گیا اور یہ امپورٹڈ حکومت آپس میں بھی متفق نہیں ہے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کی ہے، میں نے وہ مراسلہ وہ خود پڑھا تھا، بیرونی سازش کے مراسلے کی بنیاد پر اسمبلی سے استعفیٰ دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری
عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات
موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ